ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنگ بندی ختم، حلب میں بھاری ہتھیاروں سے دوبارہ لڑائی شروع

جنگ بندی ختم، حلب میں بھاری ہتھیاروں سے دوبارہ لڑائی شروع

Mon, 24 Oct 2016 11:15:52    S.O. News Service

بیروت،23؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شام میں روس اور شامی فوج کی طرف سے حلب میں محدود اوقات کے لیے کی گئی جنگ بندی ختم ہوتے ہی لڑائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے اداریشامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ روس کی اعلان کردہ جنگ بندی کے خاتمے کے ساتھ ہی سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان شدید جنگ شروع ہو گئی ہے۔ دونوں طرف سے بھاری توپخانے سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔انسانی حقوق آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ حلب کی متعدد کالونیوں توپخانے سے گولہ باری کی گئی ہے۔خیال رہے کہ حلب شہر شامی فوج، اپوزیشن کی نمائندہ جیش الحر اور دوسرے باغیوں کے قبضے میں ہے۔ شہر کا مغربی حصہ اسدی فوج کے قبضے میں ہے جب کہ مشرقی حلب شامی اپوزیشن کے کنٹرول میں ہے۔ روس اور شامی فوج مل کر مشرقی حلب کو باغیوں سے چھڑانے کی کوشش کررہی ہیں۔


Share: