ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی ممبئی کے گرگاو میں تجارتی عمارت میں لگی شدید آگ، آگ پر قابو پانے فائرانجن کی 12 گاڑیاں کوشاں

جنوبی ممبئی کے گرگاو میں تجارتی عمارت میں لگی شدید آگ، آگ پر قابو پانے فائرانجن کی 12 گاڑیاں کوشاں

Mon, 31 Oct 2016 05:19:39    S.O. News Service

ممبئی 30/ اکتوبر (ایس او نیوز/ ایجنسی): جنوبی ممبئی کے گرگاو علاقے میں ڈريملینڈ تھیٹر کے قریب واقع مہتا مینشن نامی ایک کاروباری عمارت میں شدید آگ لگ گئی. آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں اور پانی کے 6 ٹینک موقع پر بھیجی گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آگ شام قریب 8.20 بجے پہلی منزل سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا.

بتایا گیا ہے کہ جس وقت آگ کے شعلے بلند ہوئے،عمارت کے اندر کافی لوگ موجود تھے، مگرآگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی عمارت سے لوگ باہر کی طرف بھاگ آئے۔ رات دیر گئے تک ملی اطلاع کے مطابق کسی بھی جانی نقصان کی خبرنہیں ہے.

اس سے پہلے جنوبی ممبئی کے پی ڈیمیلو روڈ پر واقع ایک رہائشی عمارت میں بھی اتوار کی دوپہرکو آگ لگ گئی تھی. دوپہر قریب پونے چار بجے قیصر ہند ہوٹل کے قریب سائیں رہائش گاہ نام کی عمارت کی پہلی منزل پر لگی آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا اور اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا.


Share: