ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی افریقہ نے واپسی کی، 102رنز کی برتری بنائی

جنوبی افریقہ نے واپسی کی، 102رنز کی برتری بنائی

Sat, 05 Nov 2016 12:18:50    S.O. News Service

پرتھ،4؍نومبر(ایس او نیو ز؍آئی این ایس انڈیا)ڈیل اسٹین کے زخمی ہونے کے باوجود ورنن فلینڈر کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی سے جنوبی افریقہ نے آج یہاں آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں صرف دو رنز کی برتری بنانے دی اور پھر اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 104رنز بنا کر پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کا دوسرا دن اپنے نام کیا۔جنوبی افریقہ نے اپنے ا سٹار فاسٹ بالر ڈیسٹین کے زخمی ہوکر باہر ہونے کے باوجود واپسی کرنے میں کامیابی حاصل کی اور آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں 244رنز پر سمیٹ دیا جو صبح بغیر وکٹ گنوائے 105رنز سے آگے کھیلنے اترا تھا۔دن کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ کی مجموعی برتری 102رنز کی ہو گئی ہے،جے پی ڈومنی 34رنز اور ڈین ایلگر 46رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔سلامی بلے باز اسٹیفن کک 12رنز پر پیٹر سڈل کی گیند کا شکار ہوئے جبکہ ہاشم آملہ صرف ایک رن پر جوش ہیزل وڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 242رنز بنائے تھے۔آسٹریلوی ٹیم صبح بغیر وکٹ گنوائے 158رنز پر اچھی حالت میں تھی لیکن اس نے اپنے 10وکٹ محض 86رنز کے اندر گنوا دئے اور ٹیم پہلی اننگز کی بنیاد پر صرف دو رن کی ہی برتری حاصل کر سکی۔لنچ سے پہلے کندھے کی چوٹ کی وجہ سے اسٹین اسکین کرانے میدان سے باہر چلے گئے، اس سے پہلے انہوں نے آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر(97) کا وکٹ حاصل کیا تھا جو ٹیم کیلئے ٹاپ اسکورر رہے لیکن اس کے بعد مکمل اننگز کے دوران وہ میدان پر نہیں اترے۔

اسٹین کی غیر موجودگی میں فلینڈر نے بہترین بولنگ کی اور 56رنز دے کر چار وکٹ اپنے نام کئے۔انہوں نے اننگز میں دوسرا بڑا اہم کردار ادا کرنے والے شان مارش(63)کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا،ان کے علاوہ کانگسو رباڈا(78رن دے کر دو وکٹ )اورڈبیوکر رہے اسپنر کیشومہاراج(56رن دے کر تین وکٹ)نے اپنی ٹیم کے لیے اہم کردار نبھایا۔آسٹریلوی ٹیم وارنر کے آؤٹ ہونے سے پہلے مکمل طور دباؤ بنائے تھی لیکن اس کے بعد اس نے محض 23رنز کے اندر اپنے چار وکٹ گنوا دئے،آٹھ رنز بعد ہی اسٹین میدان چھوڑ کر چلے گئے،ان کا کندھا زخمی ہو گیا ہے اور وہ اس سیریز کے باقی میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے۔وارنر واکا میدان پر اپنے چوتھے ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے کے قریب تھے لیکن وہ پہلی سلپ میں کھڑے آملہ کو کیچ دے کر آؤٹ ہو گئے،اس کے بعد وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔اسٹین نے عثمان خواجہ کو بولنگ کی اور اس کے بعد میدان چھوڑ کر چلے گئے،ایک رن بعد ہی خواجہ بھی پویلین لوٹ گئے، انہیں نوجوان تیز گیند باز رباڈا نے چار رنز پر آؤٹ کیا۔آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ صفر پر متنازعہ ایل بی ڈبلیو فیصلے کا شکار ہوئے،انہیں تجربہ کار امپائر علیم ڈار نے آؤٹ کیا جو میچ میں بہت متنازعہ فیصلے کر چکے ہیں۔آسٹریلوی کپتان نے فیصلہ جائزہ نظام کا استعمال کیا جس میں وہ آؤٹ پائے گئے۔وارنر اور مارش کے علاوہ ایڈم ووگیس نے 27رنز، پیٹر نیولی نے 23رن اور پیٹر سڈل نے ناٹ آؤٹ 18رنز بنائے۔


Share: