ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تعلقات میں گرم جوشی کے لئے مودی۔ جان کی نے کرکٹ کا سہارا لیا

تعلقات میں گرم جوشی کے لئے مودی۔ جان کی نے کرکٹ کا سہارا لیا

Thu, 27 Oct 2016 12:55:34    S.O. News Service

نئی دہلی،26؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے تعلقات کی گرم جوشی کا حصہ آج کرکٹ بھی بنا جب دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نریندر مودی اور جان کی نے باہمی رشتوں میں پیش رفت پر زور دینے کے لئے کھیل کا حوالہ دیا۔کرکٹ دونوں کی بات چیت کا حصہ اس دن بنا جب ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ رانچی میں کھیلا جا رہا ہے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں مودی نے پہلے خطاب کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کا تبادلہ کیاگیا۔موجودہ ون ڈے سیریز کے تناظر میں مودی نے کہا کہ اب سے کچھ دیر میں ہماری کرکٹ ٹیمیں رانچی میں چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لئے میدان پر اتریں گی،کئی طرح سے کرکٹ کے چند الفاظ ہمارے دو طرفہ تعلقات کی ترقی کی عکاسی کرتے ہیں،ہمارے الفاظ میں ہم لانگ آف میں فیلڈنگ سے چل کر بیٹنگ کریز پر گارڈ لینے کے لئے پہنچ گئے ہیں،دفاعی کھیل کی جگہ جارحانہ بلے بازی نے لے لی ہے،کوئی بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے کہا کہ وہ مودی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے سیریز کے اب تک ان کے ملک کی خراب کارکردگی کا ذکر نہیں کیا۔نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں 0-3سے شکست جھیلنی پڑی جبکہ پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں ٹیم 1-2سے پیچھے ہے۔کی نے مضحکہ خیز لہجے میں کہا کہ آپ نے ہندوستان میں ہو رہے کرکٹ کے بارے میں بولا لیکن شکریہ اداکرتے ہیں کہ آپ نے اس حقیقت کے بارے میں نہیں بتایا کہ ہندوستان نیوزی لینڈ پر جیت درج کر رہا ہے۔کی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم آئی پی ایل میں گجرات لائنز کی جانب سے کھیلتے ہیں جو مودی کی آبائی ریاست گجرات کی ٹیم ہے۔


Share: