ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تاجر سریندرا پرچوری کے قتل کا سراغ پولیس کو برآمد

تاجر سریندرا پرچوری کے قتل کا سراغ پولیس کو برآمد

Wed, 02 Nov 2016 11:01:33    S.O. News Service

بنگلورو۔یکم نومبر(ایس او نیوز) شہر کے سنجے نگر پولیس تھانہ کی حدود میں ریئل ایسٹسٹ تاجر سریندر پرچوری پر گولی چلاکر ان کا بہیمانہ قتل کرنے والوں کے بارے میں پولیس نے سراغ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سنجے نگر پولیس تھانہ کی حدود میں گزشتہ شب ہوئے واقعہ کی جانچ کیلئے قائم تین خصوصی پولیس ٹیموں نے جانچ کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سلسلے میں چند لوگوں کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ تاچھ کی ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ سریندرا پر گولی چلاکر اسے موت کے گھاٹ اتارنے والے افراد مقامی ہوں اس کے امکانات بہت کم ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ان لوگوں نے ہی سریندرا کو مارنے کی سازش رچائی ہوگی جن سے وہ کافی جانچ پہچان رکھتے تھے، باہر کے پیشہ ور قاتلوں کو سپاری دے کر سریندرا کا قتل کروایا گیا ہوگا۔ بتایاجاتاہے کہ حال ہی میں سریندرا نے اترپردیش کے متھرا میں یمنا قومی شاہراہ کے قریب تین ایکڑ زمین تین کروڑ روپیوں میں خریدی تھی۔ یہ زمین سریندرا کے سابق منیجر کپل سرسوت کے نام پر تھی۔ جس وقت کپل سرسوت کو دھوکہ دہی کے الزام میں ملازمت سے برطرف کیاگیا تو کپل نے یہ زمین لوٹانے سے انکار کیا تھا، جس کے نتیجہ میں سریندر پرچوری نے کپل کے خلاف مقدمہ دائر کرکے اسے جیل بھیج دیا تھا، ہوسکتا ہے کہ سریندرا سے اسی کا انتقام لیا گیا ہو۔ جیل میں ہی کپل سرسوت سے پوچھ تاچھ کی گئی حالانکہ سریندر پرچوری کے پاس چار چار گن مین رہتے ہیں ، لیکن دیوالی کی چھٹیوں میں ان گن مینوں کے چلے جانے سے وہ اکیلے تھے۔اس موقع کا فائدہ اٹھاکر حملہ آوروں نے انہیں نشانہ بنایا۔ مالی لین دین کے معاملات میں بھی پرچوری نے بعض لوگوں کے خلاف اور متعدد لوگوں نے پرچوری کے خلاف مقدمے دائر کررکھے تھے۔اپنی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے سبب 2011 سے پرچوری نے اپنے ساتھ گن میان رکھتے تھے، گن میانوں کو پستول رکھنے کیلئے لائسنس بھی حاصل کیا گیاتھا۔ سریندرا پرچوری کی واحد بہن آندھرا کی متوطن آر ٹی نگر میں پرچوری کے رشتہ داروں کے نام پر ان کی جائیداد ہے۔ پولیس نے یہ بھی شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس جائیداد پر قبضے کیلئے ہوسکتا ہے کہ پرچوری کا قتل کیا گیا ہو۔ 


Share: