ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی لیڈران کٹا سبرامنی ، و شواناتھ اور منی راجو کے خلاف مقدمے خارج

بی جے پی لیڈران کٹا سبرامنی ، و شواناتھ اور منی راجو کے خلاف مقدمے خارج

Fri, 04 Nov 2016 11:22:21    S.O. News Service

بنگلورو،3؍نومبر(ایس او نیوز) بی جے پی اراکین اسمبلی کٹا سبرامنیا نائیڈو ، ایس آر وشواناتھ اور ایس منی راجو کے خلاف سرکاری زمین ہڑپنے کے الزامات کو آج ریاستی ہائی کورٹ کی ایک رکنی بنچ نے خارج کرتے ہوئے ان تینوں کو کلین چٹ دے دی۔عدالت کے اس فیصلے سے ان تینوں بی جے پی لیڈروں کو راحت کی سانس لینے کا موقع ملا ہے۔یلہنکا حلقہ کے رکن اسمبلی ایس آر وشواناتھ ، داسر ہلی کے رکن اسمبلی منی راج اور سابق وزیر کٹا سبرامنیا نائیڈو کے خلاف سرکاری زمینات ہڑپنے کے الزامات درج تھے۔اس کے علاوہ کے آئی اے ڈی بی اراضی گھپلے میں بھی کٹا سبرامنیا نائیڈو کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا اور اسی وجہ سے انہیں وزارت گنوانی پڑی اور جیل بھی جانا پڑا۔ ہائی کورٹ کی واحد جج بنچ نے ان تینوں کے خلاف درج مقدمات خارج کردئے۔ 


Share: