بھٹکل 31/اگست (ایس او نیوز) لاری کو پیچھے سے ٹکرمارنے کے نتیجے میں بائک سوار شدید زخمی ہوکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت شرالی کے رہائشی نارائنا سُکرپّا نائک (42) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ سنیچر دوپہر قریب دو بجے تعلقہ کے مرڈیشور نیشنل ہائی وے پر آر این ایس اسپتال کے قریب پیش آیا۔
پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق لاری ہوناور کی طرف جارہی تھی جبکہ بائک سوار نارائنا بھی بھٹکل سے ہوناور کی طرف جارہا تھا، اچانک چلتی لاری ہائی وے پر انجن بند ہوجانے سے رُک گئی، لاری کے رُکتے ہی پیچھے سے آرہی نارائنا کی بائک تیز رفتاری کے ساتھ لاری سے ٹکرا گئی۔ نارائنا کو شدید زخمی حالت میں قریبی آر این ایس اسپتال لے جایا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔