ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھوپال فرضی انکاؤنٹر میں مارے گئے مجیب شیخ کی احمد آباد میں تدفین؛ عوام کاامڈ اآیا سیلاب، میرابیٹا بے قصور تھا،سازش کے تحت قتل کیا گیا

بھوپال فرضی انکاؤنٹر میں مارے گئے مجیب شیخ کی احمد آباد میں تدفین؛ عوام کاامڈ اآیا سیلاب، میرابیٹا بے قصور تھا،سازش کے تحت قتل کیا گیا

Thu, 03 Nov 2016 06:45:04    S.O. News Service

احمد آباد 2 نومبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) بھوپال میں فرضی انکاؤنٹر میں مارے گئے سیمی کارکنوں میں سے ایک کو آج سخت سیکورٹی کے درمیان یہاں دفن کیا گیا۔وہیں اس کی ماں نے دعوی کیا کہ وہ دہشت گرد نہیں تھا بلکہ بے قصور تھا اور پولس نے اسے ایک سازش کے تحت ماردیا۔

جون 2011میں جبل پور پولیس کی طرف سے گرفتار کئے گئے مجیب شیخ 2008 کے احمدآباد میں سلسلہ وار دھماکوں میں مبینہ ملزم تھے،حملے میں 21 دھماکوں نے 26جولائی کو شہر کو دہلا دیا تھا جس میں 56 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور سینکڑوں دیگر شدید زخمی ہویے تھے۔مجیب کے خاندان کے رکن اس کی لاش کو بھوپال سے کل دیر رات یہاں لائے جہاں پورے علاقے میں جنازے میں بڑی تعداد میں آئے لوگوں کے درمیان اسے آج صبح دفن کیا گیا۔ مدھیہ پردیش پولیس نے کالعدم تنظیم ا سٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا(سیمی)کا سرگرم رکن ہونے کے الزام میں مجیب کو گرفتار کیا تھا،وہ احمد آباد شہر کے جہاں پورا علاقے کے رہنے والے تھے۔ پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سیکورٹی کا سخت انتظام کیاتھا۔ اسپیشل آپریشن گروپ(ایس اوجی)، کرائم برانچ، ریاستی ریزرو پولیس اور مقامی پولیس کے اہلکار موجود تھے اور پولیس سی سی ٹی وی کے ذریعے نظر رکھے ہوئے تھی۔

مجیب کو دفنائے جانے کے بعد اس کی ماں ممتاز شیخ نے میڈیا سے کہا کہ ان کا بیٹا دہشت گرد نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بھوپال کے لوگوں نے مجھے بتایا کہ  اس کے بیٹے اور دیگر سات لوگوں کو پولس نے ایک گاڑی پر بٹھا کر متعلقہ جگہ لے گیے تھے، پولس نے متعلقہ جگہ پر لوگوں کو بتایا کہ یہ لوگ دہشت گرد ہیں۔اس موقع پر نوجوانوں نے مدد کے لیے چینخا اور چلایا مگر پولس نے ان پر گولیاں چلانی شروع کردی۔  ممتاز شیخ نے بتایا کہ وہ انصاف کے لئے جنگ جاری رکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا دہشت گرد نہیں تھا، اس کا جرم ثابت نہیں ہوا تھا اور سازش کے تحت اس کا قتل ہوا ہے،قانون کے تحت میں اپنی جنگ جاری رکھوں گی اور مجھے یقین ہے کہ مجھے انصاف ملے گا۔


Share: