بنگلور یکم نومبر (یواین آئی )کانگریس پارلیمانی پارٹی لیڈرملیکارجن کھرگے نے بھوپال انکاؤنٹرپرردعمل دیاہے ۔ملک ارجن کھرگے نے بنگالورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا میں اس انکاونٹر سے متعلق عام ویڈیو سے انکاؤنٹرپر شبہات پیدا ہورہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ اس ویڈیوسے ظاہرہوتاہیکہ یہ ایک فرضی انکاؤنٹرہے ۔انھوں نے پوچھاکہ ویڈیو سے شبہات پیدا ہورہے ہیں کہ کہیں سیمی کارکنان کوجیل سے بھگاکرقتل کرنے کی سازش تو نہیں کی گئی ہے ۔انہوں نے پورے معاملہ کی جانچ کامطالبہ کیاہے ۔کھرگے نے انکاؤنٹرکے مقام،مہلوکین کے پاس برآمد لباس اور ہتھیارکے نام پرچاقو کی برآمدگی پر بھی شبہات ظاہر کئے ۔انھوں نے سپریم کورٹ کے جج سے جانچ کامطالبہ کیاہے ۔