بنٹوال2؍نومبر (ایس او نیوز)بنٹوال بیلتھنگڈی ہائی وے پر بس اور لاری کے درمیان خطرناک تصادم ہوا جس میں 4افراد زخمی ہوگئے جبکہ دیگر 6 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں بس اور لاری کے ڈرائیور بھی شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھرمستلا سے آنے والی کے ایس آر ٹی سی بس اور بی سی روڈ سے آنے والی لاری کے بیچ یہ ٹکرمنی ہلّا کے مقام پر پیش آئی ۔حادثے میں دونوں گاڑیوں کے سامنے کا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا۔جس کی وجہ سے زخمیوں کو باہر نکالنا مشکل ہوگیا تھا۔ مگر موسلادھار بارش کے دوران بھی ڈی وائی ایس پی مسٹر رویش سی آر اور جیپ ڈرائیورستیہ پرکاش نے بڑی جد وجہد سے نہ صرف زخمیوں کو باہر نکا لا بلکہ انہیں اپنی گاڑی میں ہی اسپتال منتقل کروایا۔ پولیس کی اس مستعدی اور بروقت کارروائی نے جائے حادثہ پر موجود عوام کادل جیت لیا۔
بنٹوال پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔