لندن،یکم نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)برطانوی انٹیلی جنس اداریایم آئی 5 کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ پولیس نے سنہ 2013ء کے بعد دہشت گردی کی 12وارداتیں ناکام بنائیں۔ انٹیلی جنس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل انڈرو پاریکر نے ایک بیان میں بتایا کہ جون 2013ء کے بعد پولیس نے ملک میں دہشت گردی کی ایک درجن سازشیں ناکام بنائیں۔مسٹر پاریکر کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں دہشت گردی کے خطرات مزید واضح ہوگئے ہیں۔ خاص طور پر داعش کی طرف سے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے خطرات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ داخلی سلامتی کے ادارے اور بیرون ملک سرگرم انٹیلی جنس ایم آئی 6 نے مل کر پولیس کی مدد سے جون 2013ء کے بعد برطانیہ میں دہشت گردی کی ایک درجن سازشیں ناکام بنائیں۔