منگلورو 31؍اکتوبر(ایس او نیوز)موڈبدری میں بجرنگ دل کے معاون تعلقہ کنوینربھرت کمار شیٹی نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ رات کے وقت ان کے گھر میں واقع شیڈ میں بندھی ہوئی جرسی گائے چرالی گئی ہے۔
بھرت کے مطابق اس کے والد نے رات تین بجے تک گائے کو شیڈ میں دیکھا تھا۔ مگر صبح وہ گائے شیڈ سے غائب ہوچکی تھی۔ مبینہ طور پر چرائی گئی جرسی گائے کی قیمت 35ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔گائے کی چوری کے اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے ضلع سکریٹری سدرشن ایم نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موڈبدری کے آس پاس گائیں چراکر یہاں کے امن میں خلل ڈالنے کی کوشش پچھلے کچھ عرصے سے مسلسل ہورہی ہے۔پولیس کو چاہیے کہ اس طرح کی دہشت پھیلانے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کرے۔ورنہ گایوں کی چوری کے نتیجے میں اگر حالات بگڑے تو پھر پولیس ہی اس کے لئے ذمہ دار ہوگی۔