ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بائیں طرف سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں بائک سوار ہلاک

بائیں طرف سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں بائک سوار ہلاک

Mon, 07 Nov 2016 11:16:30    S.O. News Service

اڈپی، 6؍نومبر(ایس او نیوز) برہماور کے قریب ستیش پربھو (۴۵سال) اس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ بائیں جانب سے ایک بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ بس کے پچھلے پہیے میں پھنس گیا اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔یہ حادثہ آکاش وانی کیندرا کے پاس ہوا۔ 

رپورٹ کے مطابق حالانکہ ستیش سرپر ہیلمیٹ پہنا ہواتھا، اس کے باوجود حادثے کی شدت ایسی تھی کہ اس کے سر پر گہری چوٹیں آئیں جو کہ اس کی موت کا سبب بن گئیں۔بس ڈرائیوروجئے کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ برہماور پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔


Share: