پیرس،4؍نومبر(ایس او نیو ز؍آئی این ایس انڈیا)نوواک جوکووچ اور اینڈی رمے نے برعکس انداز میں جیت درج کرکے اے ٹی پی پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی نمبر ایک جگہ کے لئے دونوں کے درمیان چل رہی جنگ کو دلچسپ بنا دیا،اب دنیا میں نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے جوکووچ کو بلغاریہ کے 14ویں سینئر گرگور دمتروو کو 4-6، 6-2، 6-3سے شکست دینے کے لیے تین سیٹ تک گزرنا پڑا لیکن برطانوی ا سٹار اور دوسری سیڈ اینڈی رمے نے فرانس کے 13ویں ترجیحی لوکاس پولی کو آسانی سے 6-3، 6-0سے شکست دی۔جوکووچ اگر اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچتے ہیں تو پھر وہ نمبر ایک بنے رہیں گے لیکن اگر وہ اس میں ناکام رہتے ہیں اور رمے آگے بڑھنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ برطانوی کھلاڑی سب سے اوپرقابض ہو جائے گا۔ٹاپ سیڈ اور چار بار کی چمپئن جوکووچ کا اگلا مقابلہ مارن سلچ سے ہوگا جنہوں نے ڈیوڈ گوفن کو 6-3، 7-6سے شکست دی۔جو ولفریڈ سونگا بھی کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔انہوں نے جاپان کے کی نشیکوری کے خلاف دو میچ پوائنٹ بچا کر 0-6، 6-3، 7-6سے جیت درج کی،ان کا مقابلہ ملوس راونچ سے ہوگا،اس کینیڈین کھلاڑی نے اروگوے کے پابلو کواس کو 4-6، 6-1، 6-2سے شکست دی۔امریکہ کے جیک سوک نے مقامی کھلاڑی رچرڈ گیسکٹ کو 6-2، 3-6، 7-5سے شکست دی،ان کا سامنا اب ہم وطن جان اسنر سے ہوگا جنہوں نے جرمن کوالیفائر جان لینارڈ سٹرف کو 6-4، 6-7، 6-3سے شکست دی۔