ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایف سی پونے سٹی اکیڈمی کا کھلاڑی کرونیان ولاریال میں کھیلے گا

ایف سی پونے سٹی اکیڈمی کا کھلاڑی کرونیان ولاریال میں کھیلے گا

Thu, 27 Oct 2016 12:50:48    S.O. News Service

پونے،26؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انڈین سپر لیگ فرنچائز ایف سی پونے سٹی کی اکیڈمی کے منصوبوں میں آج کافی جوش و خروش پایا کیونکہ اس کا ایک کھلاڑی محمد اشکے کرونیان لا لیگا کلب ولاریال کی جانب سے کھیلے گا۔کیرالہ میں پیدا ہوا یہ وگر ر پر ولاریال کی تیسری ٹیم کیلئے کھیلے گا۔ایسا پہلی بار ہوا ہے جب گھریلو سرزمین کی ہندوستانی اکیڈمی کا کھلاڑی یورپ میں اپنا ہنر دکھانے کے لئے اعلی ہسپانوی کلب کی جانب سے کھیلے گا۔کرونیان کو اے ایف سی انڈر 19چمپئن شپ کے لیے ہندوستان کی انڈر 19ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔اس سے پہلے انہوں نے ہندوستان کی نمائندگی انڈر 18ٹیم میں فیم-فریج ایشیا چیمپئنز ٹرافی میں کیا تھا۔


Share: