نئی دہلی، 11؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پیشہ ورانہ مکہ باز بننے کی اجازت سے متعلق درخواست ہریانہ پولیس کے پاس زیر التوا ہونے کی وجہ سے اکھل کمار اور جتندر کمار نے آج ریاست کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر سے ملاقات کر کے ان سے اس معاملے میں مدد کی فریاد کی ۔اکھل اور جتندرنے آج یہاں ہریانہ بھون میں کھٹر سے ملاقات کی ۔دونوں مکہ بازوں نے رنگ میں واپس اور اپنا پیشہ ورانہ کیریئر شروع کرنے کے لیے وزیر اعلی سے اجازت مانگی۔وہ پہلے ہی اپنے محکمہ ہریانہ پولیس میں اجازت کے لیے درخواست دے چکے ہیں۔انہوں نے 7 ؍نومبر کو ہریانہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کے پی سنگھ سے ملاقات کر کے انہیں پیشہ ورانہ مکہ بازی میں جانے کے لیے اجازت دینے کی درخواست کی تھی ۔اکھل نے ملاقات کے بعد کہاکہ ہریانہ کے معزز وزیر اعلی کے ساتھ ملاقات خوشگوار رہی، ہم نے ان سے پیشہ ورانہ مکہ بازی میں لوٹنے کی اجازت دینے کی اپیل کی ،ہمیں جلد ہی اجازت ملنے کی امید ہے۔