ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اچھی کارکردگی پرہی سعیداجمل کے انتخاب پرغورکیاجائے گا:انضمام الحق

اچھی کارکردگی پرہی سعیداجمل کے انتخاب پرغورکیاجائے گا:انضمام الحق

Thu, 27 Oct 2016 12:57:39    S.O. News Service

کراچی،26؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آف اسپنر سعید اجمل کو موقع دینے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلیکٹرز نے اسے مستقبل کے منصوبوں سے باہر نہیں کیا۔انضمام نے کہا کہ سعید پاکستان کے لیے اچھا بالر رہا ہے اور اس نے قومی ٹی 20چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کی ہے،ہم گھریلو فرسٹ کلاس میچوں میں اس کی کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں،اگر وہ اپنی فارم میں جاری رہا تو اس کے انتخاب پر غور کیا جائے گا۔اجمل 2014میں آئی سی سی کی طرف سے مشتبہ بولنگ ایکشن کی وجہ سے معطل کئے جانے سے پہلے پاکستان کے تمام تین فارمیٹس میں سب سے زیادہ وکٹ چٹکانے والے بالر تھے لیکن اس کے بعد انہوں نے اپنے ایکشن میں بہتری کے بعد مسابقتی کرکٹ میں واپسی کی۔تاہم قومی سلیکٹرز نے اپریل 2015میں بنگلہ دیش میں دو محدود اوورز کے مقابلوں کے بعد سے اجمل کو نظر انداز کیا۔


Share: