روم،30؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی ایس انڈیا)آج اتوار کے روز وسطی اٹلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر ان جھٹکوں کی شدت 7.1ریکارڈر کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے روم سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے ان جھٹکوں کا مرکز جنوب مشرق میں واقعے پیروگیا کا ایک مقام ہے جو زیر زمین ایک سو آٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں ہے۔ مقامی طور پر ان زوردار جھٹکوں کو گزشتہ بدھ کے روز آنے والے زلزلے کے آفٹر شاکس قرار دیا گیا ہے۔ جانی و مالی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ دو ماہ قبل بھی اسی علاقے میں آنے والے زلزلے کی لپیٹ میں آ کر تین سو انسانی جانیں ضائع ہوگئی تھیں۔