ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Thu, 29 Aug 2024 12:47:31    S.O. News Service

لندن، 29/اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے مداحوں کو چونکا دیا۔

جارح مزاج انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان انگلینڈ کے اُن کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے انگلینڈ کیلئے تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے۔

انگلش کرکٹر نے آخری مرتبہ 2023کے آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، بعدازاں ٹیم سے ڈراپ کردیے گئے۔

ڈیوڈ ملان نے 22 ٹیسٹ، 30 ون ڈے اور 62 ٹی20 میچ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، جس میں 4 ہزار 416 رنز بنائے۔

انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان کیرئیر میں آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ ٹی20 بیٹر رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔


Share: