ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان مل کر شمالی کوریا پر دباؤ ڈالیں گے

امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان مل کر شمالی کوریا پر دباؤ ڈالیں گے

Thu, 27 Oct 2016 15:46:40    S.O. News Service

نیویارک،27؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان مل کر شمالی کوریا پر دباؤ ڈالیں گے۔ آج جمعرات کو جاپانی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ تینوں ممالک کو کوشش ہو گی کہ اس دباؤ کے نتیجے میں پیونگ یانگ حکومت اپنے جوہری اور میزائل منصوبے ترک کر دے۔ اس بیان کے مطابق جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ رواں برس کے آغاز کوریائی خطے میں کشیدگی اس وقت سے اپنے عروج پر ہے، جب جنوری میں شمالی کوریا نے اپنا چوتھا جوہری تجربہ کیا تھا۔


Share: