نیویارک،30؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی ایس انڈیا)امریکی صدارتی الیکشن کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے انتخابات سے تقریباً دس روز قبل اُن کے بطور وزیر خارجہ دور کی ای میلز کی ایک مرتبہ پھر چھان بین کرنے کو انتہائی پریشان کن قرار دیا ہے۔ فلوریڈا میں انتخابی جلسے سے تقریر کرتے ہوئے کلنٹن نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی سے کہا کہ وہ مکمل حقائق کو عوام کے سامنے جلد سے جلد لائیں۔ دوسری جانب امریکی خفیہ ادارے کے سربراہ نے ای میلز کی دوبارہ پڑتال کو درست عمل قرار دیا ہے۔ کلنٹن کے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے اقدام کو مناسب اور بروقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سابق وزیر خارجہ کی دیانتداری یقینی طور پر منظر عام آ جائے گی۔