لندن،یکم نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسمارٹ فون کے حصول کا جنون کی حد تک شوق تو ایک حقیقت ہے مگر یوکرائن میں ایک نوجوان نے آیہ فون 7 کے حصول کے لیے اپنا نام ہی آئی فون 7 رکھ لیا۔یوکرائن میں ایک مقامی اسمارٹ فون اسٹور کی طرف سے اعلان کیا گیا وہ ایسے پانچ افراد کو آئی فون 7 مفت فراہم کرے گا جو اپنا نام اس کے نام سے منسوب کریں گے۔ اس پر ایک 20 سالہ نوجوان نے سرکاری دستاویزات میں اپنا نام تبدیل کرتے ہوئےآئی فون 7 رکھ لیا۔ پہلے تو لوگوں نے اسے مذاق سمجھا مگر بعد میں معلوم ہوا کہ اسمارٹ فون کے شوقین نے سچ مچ اپنا نامآئی فون سیون رکھ لیا ہے۔ مقامی اسٹور کی طرف سے اپنا نام تبدیل کرنے والے نوجوان کو وعدے کے مطابق آئی فون 7 کا ایک سیٹ تحفے میں پیش کیا ہے۔ دکان کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ مزید چار آئی فون سیٹ اسی شرط پر مفت فراہم کریں گیتاہم مزید کسی شہری کی طرف سے اپنا نامآئی فون 7 رکھنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔اپنا نام آئی فون 7رکھنے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون حاصل کرنے کے بعد وہ اپنا سابقہ نام الیکزنڈر ٹورینو دوبارہ رکھ لے گا کیونکہ وہ اسی نام کے ساتھ شادی کرنا اور باپ بننا چاہتا ہے۔خیال رہے کہ یوکرائن میں اسمارٹ فون آئی فون 7 850 امریکی ڈالر میں فروخت ہورہا ہے جب کہ وہاں پر نام کی تبدیلی صرف دو امریکی ڈالر میں ہوجاتی ہے۔اپنا نام آئی فون 7 رکھنے والے نوجوان کے اقارب بھی اس اقدام پر حیران ہیں۔ اس کی ہمشیرہ تینیانا کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین نہیں آرہا ہے کہ ہمارے بھائی نے اپنا نام آئی فون 7 رکھ لیا ہے۔ اس نام کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔