ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آتش بازی سے روکنے پر چوکیدار پر حملہ

آتش بازی سے روکنے پر چوکیدار پر حملہ

Mon, 31 Oct 2016 12:40:09    S.O. News Service

اڈپی 31؍اکتوبر (ایس او نیوز) آدھی رات کو اپارٹمنٹ کی گیٹ کے سامنے پٹاخے پھوڑنے والے نوجوانوں کو روکنا بلڈنگ چوکیدار کے لئے مہنگا پڑا اور اسے اپنے زخموں کے علاج کے لئے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

کہتے ہیں کہ منی پال کی ایک عمارت میں دس نوجوانوں پر مشتمل ایک ٹیم دیر رات گئے دیوالی منانے کے لئے آئی تھی۔ رات تقریباً 2.30بجے انہوں نے اپارٹمنٹ کی گیٹ کے سامنے پٹاخے پھینکنا شروع کیا۔ بلڈنگ کے واچ مین نے انہیں آتش بازی سے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے وجیا نامی چوکیدار پر ہی حملہ کیا اور اسے بڑی بے دردی سے پیٹا۔ جس کے نتیجے میں اس کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔وجیا کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بعض حملہ آوروں کی شناخت کرلی ہے جس کے مطابق ان کے نام ابھیجیت، شودھن اور سہاس بتائے جاتے ہیں۔ بقیہ ملزموں کو تلاش کیا جارہے۔منی پال پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


Share: