ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آبپاشی گھوٹالہ:اجیت پواراور این سی پی کونسلر کو عدالت نے دیا نوٹس

آبپاشی گھوٹالہ:اجیت پواراور این سی پی کونسلر کو عدالت نے دیا نوٹس

Sat, 22 Oct 2016 12:53:56    S.O. News Service

ناگپور، 21؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بمبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر کے سابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اور این سی پی کے قانون سازکونسل کے رکن سندیپ باجوریاکو ایک پٹیشن پر نوٹس جاری کیا ہے جس میں ریاست کے بلڈھانا اور امراوتی اضلاع میں آبپاشی کے منصوبوں میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔ناگپوربینچ کے جسٹس بھوشن دھرمادھکاری اور جسٹس اتل چدرکر نے کل انہیں 25نومبر سے پہلے جواب دینے کی ہدایت دی جب معاملے کی اگلی سماعت ہوگی۔درخواست گزار اتل جگتاپ نے الزام لگایا ہے کہ پیشرواین سی پی کانگریس حکومت کے دوران بلڈھانا اور امراوتی میں بالترتیب جگاو اور لوئر پیڑھی منصوبوں کیلئے معاہدوں ودھانپرشد رکن کی باجوریا کنٹرکشن کمپنی کو پوار کے اشارے پر فراہم کئے گئے۔جگتاپ نے ایک عرضی دائر کرکے اس وقت کے آبپاشی وزیر پوار اور باجوریا کو مدعا علیہ کے طور پر شامل کرنے کی کوشش کی۔درخواست گزار نے باجوریا کی کمپنی کو ٹھیکہ الاٹمنٹ میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے ایک اعلیٰ اختیاری کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔


Share: