ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور کے قریب دو مختلف سڑک حادثات؛ ایک ہلاک؛ پانچ زخمی

کنداپور کے قریب دو مختلف سڑک حادثات؛ ایک ہلاک؛ پانچ زخمی

Wed, 02 Nov 2016 05:05:16    S.O. News Service

کنداپوریکم نومبر(ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے تراسی نیشنل ہائی وے پرہوئے دو مختلف سڑک حادثات میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوگئے جس میں ایک بچے کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

پہلا جان لیو ا حادثہ موٹر بائک اور ٹپّر لاری کے درمیان پیش آیا۔ جس میں بائک سواراسپتال لے جانے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ جس کی شناخت کنداپورکا مشہور فوٹو گرافرراجیش پجاری (۶۲ سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق راجیش پجاری کنداپور میں اپنی بائک پر تراسی کی طرف جارہاتھا کہ اسیوقت گنگولی سے آنے والی ایک ٹپّر لاری نے اسے زوردار ٹکر ماردی۔ جس کے نتیجے میں اس کے سر پر شدید چوٹ آئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

راجیش کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کنڈیشور کے نارائین پجاری کا بیٹااور بہت ہی جانا مانا فوٹوگرافر تھا اور اپنے خاندان کا تنہا روزی کمانے والانوجوان تھا۔ گنگولی پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔

اسی طرح کا دوسرا حادثہ تراسی سے کچھ ہی فاصلے پر واقع مرونتے نیشنل ہائی وے 66 پر پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے اُلٹ گئی۔ حادثے میں کارپر سوار پانچ افراد زخمی ہوگئےجن میں ایک بچے کی حالت نازک بتائی گئی۔ بچے کو اس کی ماں کے ساتھ  منی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جبکہ دیگر تین لوگوں کو کنداپور کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔


Share: