ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شامی حکومت ہر موضوع پر بات چیت کیلئے تیار: بشار الاسد

شامی حکومت ہر موضوع پر بات چیت کیلئے تیار: بشار الاسد

Mon, 09 Jan 2017 22:21:52  SO Admin   S.O. News Service

دمشق،9جنوری(آئی این ایس انڈیا)شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ دمشق حکومت ہر موضوع پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ اسد نے یہ بیان فرانسیسی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کے دوران دیا، جسے بعد ازاں شامی میڈیا نے بھی نشر کیا۔ شامی صدر نے قزاقستان میں مجوزہ مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ اپوزیشن کی نمائندگی کون کرے گا اور نہ ہی مذاکرات کی کوئی تاریخ طے ہے۔ بطور صدر اپنی پوزیشن کے بارے میں بات چیت کے حوالے سے کیے جانے والے ایک سوال کے جواب میں اسد نے کہا کہ ہاں وہ مذاکرات کے لیے تیار تو ضرور ہیں، لیکن ان کی پوزیشن کا تعلق ملکی آئین سے بنتا ہے اور اس کے لیے آئین پر بھی بات کرنی پڑے گی۔ انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں کہا کہ کسی بھی آئینی معاملے کا حل عوامی ریفرنڈم کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے اور صدر کا چناؤ شامی عوام کے ہاتھوں میں ہے۔
 


Share: