ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب منکی سمندر میں غرق ہوکر دو بھائیوں کی موت

بھٹکل کے قریب منکی سمندر میں غرق ہوکر دو بھائیوں کی موت

Fri, 19 Dec 2025 00:15:12    S O News
بھٹکل کے قریب منکی سمندر میں غرق ہوکر دو بھائیوں کی موت

بھٹکل، 18 دسمبر (ایس او نیوز): بھٹکل سے قریب 25 کلومیٹر دورمنکی سمندرمیں غرق ہوکر دو بھائیوں کی افسوسناک موت واقع ہوگئی۔ متوفیوں کی شناخت 17 سالہ مدن نارائن کھاروی اور 15 سالہ سوجن نارائن کھاروی کے طور پر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شام کے وقت کبڈی کھیلنے کے بعد چار نوجوان قریب شام چھ بجے سمندرمیں تیرنے کے لیے اُترے تھے، اسی دوران دو بھائی تیز سمندری لہروں کی زد میں آکر لاپتہ ہوگئے۔ مقامی افراد اور ماہی گیروں کی جانب سے کی گئی تلاش کے بعد پہلے ایک اور پھر دوسرے بھائی کی نعش سمندر سے برآمد کر لی گئی۔

ایک ہی خاندان کے دو کمسن بھائیوں کی موت سے منکی علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی، جبکہ اہلِ خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

منکی پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کی نعشیں رات قریب ساڑھے گیارہ بجے سمندر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہوناور سرکاری اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

منکی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

Click here report in English


Share: