Sun, 17 Jan 2021 18:26:57SO Admin
سعودی عرب کی جامعہ امام عبدالرحمان بن فیصل کی تحقیقاتی ٹیم نے کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔یہ سعودی عرب میں تیار ہونے والی پہلی ویکسین ہے۔اس کے پری کلینکل مطالعات ہوچکے ہیں اور اب یہ کلینکی جانچ کے لیے حکام کی منظوری کی منتظر ہے۔
View more
Sun, 17 Jan 2021 17:59:52SO Admin
امریکی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ کل ہفتے کے روز ایران نے مشقوں کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ترین بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے اور یہ میزائل سمندر میں داغے گئے۔
View more
Sun, 17 Jan 2021 17:52:02SO Admin
سولمن مچھلی اور منجمد مچھلی کے ڈبوں اور مرغی کے بعد ایسا نظر آتا ہے کہ کرونا وائرس نے "آئس کریم" کے اندر آماج گاہ پالی ہے۔ مشرقی چین میں تیار ہونے والے آئس کریم کے ڈبوں کے اوپر کووڈ-19 ملا ہے۔ اس کے نتیجے میں اس پوری کھیپ میں شامل کارٹنوں کو واپس لے لیا گیا ہے۔ دسمبر 2019ء میں نمودار ہونے والا کرونا وائرس اب تک دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت کا سبب بن چکا ہے۔
View more
Sun, 17 Jan 2021 17:46:31SO Admin
دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) رواں سال ہائبرڈ گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے’لندن ٹیکسی‘ ماڈل سروس کا آغاز کر رہی ہے۔ دبئی ٹیکسی کارپوریشن [ڈی ٹی سی] کے مطابق درمیانے سائز کے ساتھ کالے رنگ کی یہ نئی ٹیکسی انگلینڈ کے دارالحکومت میں لندن کیب سے مشابہ ہے۔
View more
Sun, 17 Jan 2021 17:41:00SO Admin
تونس کے وزیر اعظم ہشام المشیشی نے ہفتے کے روز کابینہ میں ردّ و بدل کرتے ہوئے 11 نئے وزرا کو نامزد کیا ہے۔ اس کا مقصد اپنی حکومت میں نئی روح پُھونکنا ہے۔ المشیشی نے تقریبا پانچ ماہ سے وزارت عظمی کا منصب سنبھالا ہوا ہے جب کہ ملک کو سیاسی، اقتصادی اور سماجی بحران کا سامنا ہے۔
View more
Sun, 17 Jan 2021 17:36:43SO Admin
یمن کی مغربی ساحل پرتعینات مشترکہ افواج نے ہفتے کے روز ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ایک بڑا حملہ پسپا کرکے دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔
View more
Sun, 17 Jan 2021 17:16:51SO Admin
پاکستان میں حکام نے افغان طالبان کے سابق امیر ملا منصور کے فرنٹ مین قرار دیے جانے والے افغان باشندے عمار یاسر کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
View more
Sun, 17 Jan 2021 17:11:18SO Admin
امریکہ کے وفاقی پراسیکیوٹرز کیپٹل ہل میں ہنگامہ آرائی کے دوران منتخب نمائندوں کے قتل کی سازش کے الزام سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy