Sat, 06 Feb 2021 17:46:07SO Admin
امریکی سینٹ نے ڈیموکریٹس کی پیش کردہ بجٹ قرار داد کو منظور کر لیا ہے جس میں صدر جو بائیڈن کا 19 کھرب ڈالر کا کرونا وائرس امدادی بل بھی شامل ہے۔
View more
Sat, 06 Feb 2021 17:43:14SO Admin
میانمار کی فوجی حکومت نے ملک میں فیس بک اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے جب کہ فوج کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے خلاف مزاحمت شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ جمعے کے روز ینگون میں سینکڑوں مظاہرین نے اقتدار پر فوج کے قبضے کے خلاف احتجاج کیا۔
View more
Sat, 06 Feb 2021 17:41:02SO Admin
چین کی چمگادڑیں کرونا وائرس کے آغاز کا کھوج لگانے والے سائنس دانوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔ اور چین کے شہر ووہان کا دورہ کرنے والی عالمی ادارہ صحت کے سائنس دانوں اور ماہرین کی ٹیم کے ایک رکن نے کہا ہے کہ یہ بہتر طور پر سمجھنے کے لیے کہ کرونا وائرس کا آغاز کیسے ہوا، ہمیں چین میں چمگادڑوں کے غاروں کو دیکھنا چاہئے۔
View more
Sat, 06 Feb 2021 17:35:11SO Admin
طالبان نے اپنے تازہ حملوں میں کم از کم 21 افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے، جب کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والے امن مذاکرات میں تعطل جاری ہے۔
View more
Wed, 03 Feb 2021 19:52:36SO Admin
ایران نے 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس نے اپنے ایک زیرزمین پلانٹ میں جدید سینٹری فیوجز مشینوں پر زیادہ بڑے پیمانے پر یورینیم کو افزودہ کرنا شروع کردیا ہے۔
View more
Wed, 03 Feb 2021 19:49:16SO Admin
روس کی تیارکردہ ویکسین سپوتنک پنجم کووِڈ-19 کے مرض کے خلاف 91۰6 فی صد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ جریدے دا لانسیٹ میں منگل کو شائع شدہ ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق آزاد ماہرین نے اس ویکسین کے 90 فی صد سے زیادہ مؤثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
View more
Wed, 03 Feb 2021 19:09:25SO Admin
سعودی عرب میں کابینہ نے The Unified National Employment Platform کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ یہ پلیٹ فارم مطلوبہ سوالنامے کی بنیاد پر سرکاری اور نجی سیکٹر میں روزگار کے درخواست گزاروں کی معلومات پر مشتمل ہو گا۔
View more
Wed, 03 Feb 2021 19:06:30SO Admin
انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے ایک افریقی ملک میں دہشت گرد حملے کے واسطے یورپی اور ایرانی شہریت رکھنے والے ایجنٹوں کو بھیجا۔ اسرائیلی سرکاری ریڈیو کے مطابق یہ اقدام ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کی ہلاکتوں کے جواب میں کیا گیا۔
View more
Wed, 03 Feb 2021 19:02:55SO Admin
سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی غیرملکی شہری نے مملکت کا وزٹ ویزہ لیا اور اس پر بار بار مملکت کا سفر کررہا ہے تو اس کے یہ جان کاری حاصل کرنا ضروری ہے کہ وزٹ ویزہ کے جاری ہونے کی تاریخ کے ساتھ ہی اس کے کارآمد ہونے کی مدت شروع ہوجاتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy