Sun, 09 Jul 2017 21:18:50SO Admin
مصری پولیس نے 16عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مصری وزارت داخلہ کے مطابق جزیرہ نما سینائی میں ان عسکریت پسندوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کو ہدف بنانے کے واقعے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔
View more
Sun, 09 Jul 2017 21:14:33SO Admin
امریکی اخبار Washington Free Beacon نے جمعے کے روز انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں ایرانی فورسز کا عسکری طور پر مقابلہ کرنے کی ہدایت کی۔ ایک امریکی ذمے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مذکورہ اخبار کو بتایا کہ "شام میں امریکی افواج کے داخل ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اُسے اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے دفاع کے لیے ایرانی معاندانہ اشتعال انگیزیوں کے خلاف تمام تر اقدامات
View more
Sat, 08 Jul 2017 20:13:08SO Admin
سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کانگریس کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی جانب سے تنظیم کو نظر انداز کرنے کی قیمت کانگریس کو چکانی پڑی۔سینئر صحافی ساگریکا گھوش کی کتاب ’اندرا‘کی رسم اجراء کی تقریب میں آئے چدمبرم نے کہا کہ یو پی اے- 1اور- 2میں کارکنوں اور تنظیم کو نظر اندازکیا گیا، اچھا ہوتا اگر یو پی اے- 2کے تمام وزراء کو دہرایا نہیں جاتا۔چدمبرم نے کہا ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے ض
View more
Sat, 08 Jul 2017 20:03:13SO Admin
پنجاب میں ایک بار پھر آپریشن بلیو اسٹار اور بھنڈراوالے کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے۔اس بار آپریشن بلیو اسٹار اور بھنڈراوالے کے نام پر سیاست ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب سکھوں کے سب سے بڑی تنظیم شرومنی گرودوارہ انتظامیہ کمیٹی امرتسر کے ہرمندر صاحب میں آپریشن بلیو اسٹار کی یاد میں بنائے جا رہے ایک میوزیم میں ان تمام لوگوں کی تصاویر لگا رہی ہے جوکہ اس آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے تھے، لیکن سب سے زیادہ تنا
View more
Sat, 08 Jul 2017 19:58:49SO Admin
دارجلنگ سے 15کلومیٹر دور سوناڈا میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہونے کے بعد یہاں دوبارہ تشدد بھڑک اٹھا ہے۔مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس نے آدھی رات کو نوجوان کو اس وقت گولی مار دی، جب وہ دوا لے کر گھر جا رہا تھا، حالانکہ ابھی تک اس بات کی سرکاری طورپر تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ میت تاشی بھوٹیا گورکھا نیشنل لبریشن فرنٹ کا رکن تھا یا گورکھا جن مکتی مورچہ کا۔
View more
Sat, 08 Jul 2017 19:52:46SO Admin
اپنے رشتہ کی ایک بہن کو بھگانے میں مدد کرنے والے ایک شخص کو اس کے رشتہ داروں نے مبینہ طور پر چاقو مار کرہلاک کر دیا اور اس کے بھائی کو شدید زخمی کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل پیش آیا ہے ۔
View more
Sat, 08 Jul 2017 19:15:37SO Admin
اتراکھنڈ میں شدید بارش کی وجہ سے ہفتہ کو 100سے زائد سڑکوں پر آمدورفت میں خلل پڑاہے ۔علاقائی محکمہ موسمیات کے دفتر نے کچھ علاقوں میں معمول سے کم بارش ہونے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔
View more
Sat, 08 Jul 2017 19:09:18SO Admin
ہریانہ کے جھجھر ضلع میں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے، ان کی گاڑی کے ایک ٹرک سے متصادم ہو جانے کی وجہ سے یہ حادثہ رونماہوا ہے ۔
View more
Sat, 08 Jul 2017 19:06:31SO Admin
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہفتہ کو گورکھپور دورے پرہیں،وزیر اعلی یوگی کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے سی آر پی ایف کے سب انسپکٹر صاحب شکلا کے گھر پہنچے اور گھر والوں سے مل کر تعزیت کا اظہار کیا۔یوگی نے خاندان کو 6 لاکھ کا چیک بھی سونپا، حالانکہ وزیر اعلی کے دورے کو لے کر انتظامیہ کی تیاریوں پر پھر تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy