Thu, 02 Feb 2017 11:11:57SO Admin
سعودی عرب کی وزارتِ محنت اور سماجی ترقی ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی اپنے کمپیوٹر نیٹ ورک کو ٹھیک کرنے میں ناکام رہی ہے جس کے باعث سعودی عرب میں کام کرنے والے ہزاروں غیر ملکی باشندے اپنے اقامہ کی تجدید نہیں کرا سکے ہیں
View more
Thu, 02 Feb 2017 11:08:06SO Admin
یمن میں حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں سعودی عرب کے جنگی بحری جہاز پر حملے میں عملے کے دو اہلکاروں کی موت ہو گئی ہے۔سعودی اتحاد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حدیدہ کے مغرب میں پیر کو حوثی باغیوں کی تین خود کش کشتیاں سعودی جہاز پر حملہ آور ہوئی تھیں۔
View more
Thu, 02 Feb 2017 11:04:41SO Admin
پاناما لیکس سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کرنے والے پانچ رکنی بینچ میں شامل جسٹس شیخ عظمت سعید کی علالت کے باعث اس مقدمے کی سماعت اب آئندہ پیر یعنی چھ جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بینچ اس معاملے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر رہا ہے۔
View more
Thu, 02 Feb 2017 11:01:56SO Admin
افغانستان میں تعمیر نو کے امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ ترین نگران ادارے کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کا کنٹرول بمشکل جنگ سے تباہ حال اس ملک کے نصف پر قائم ہے،
View more
Thu, 02 Feb 2017 10:55:30SO Admin
سری لنکا کی پولیس نے صدر ماتھیری پالا سری سینا کی موت سے متعلق متعدد پیش گوئیاں کرنے والے نجومی کو گرفتار کرنے کا بتایا ہے۔پولیس نے بدھ کو بتایا کہ وجیتھا روہانا وجے مْنی کو عوام کو گمراہ کرنے والی غلط پیش گوئیاں کرنے کے الزام میں منگل کو تحویل میں لیا گیا تھا۔
View more
Thu, 02 Feb 2017 10:54:21SO Admin
جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے نئے سربراہ اور اگلے عام الیکشن میں سربراہ حکومت کے عہدے کے لیے موجودہ قدامت پسند چانسلر انگیلا میرکل کے حریف امیدوار مارٹن شْلس نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ’غیر امریکی‘ قرار دیا ہے۔
View more
Thu, 02 Feb 2017 10:51:33SO Admin
لقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے کیا گیا حالیہ بیلسٹک میزائل تجربہ صریحاً ناقابل قبول ہے اور ٹرمپ انتظامیہ ایسے اقدام سے صرف نظر نہیں کرے گی۔
View more
Thu, 02 Feb 2017 10:47:22SO Admin
دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظر یکم فروری بدھ کو علی الصبح جرمن پولیس نے صوبے ہیسے میں 54 مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ اس کارروائی میں ایک ہزار ایک سو سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy