ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ: کمرشیل کامپلیکس میں لگی آگ میں پانچ دکانیں جل کر تباہ

کاسرگوڈ: کمرشیل کامپلیکس میں لگی آگ میں پانچ دکانیں جل کر تباہ

Sun, 22 Dec 2024 12:13:16  Office Staff   S.O. News Service
کاسرگوڈ: کمرشیل کامپلیکس میں لگی آگ میں پانچ دکانیں جل کر تباہ

کاسرگوڈ ،22 / دسمبر (ایس او نیوز) شہر کے پیرلا مارکیٹ علاقے میں کل آدھی رات کو آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا جس میں پانچ دکانیں تباہ ہوگئیں ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ اس حادثے کی زد میں آنے والی دکانوں میں کپڑے کی دکان، کولڈ ڈرنک شاپ، آٹو موبائیل، پیپر ڈسٹریبیوشن سینٹر، فینسی اسٹور شامل ہیں ۔ آدھی رات کے وقت جب آگ بھڑکتی ہوئی نظر آئی تو مقامی افراد نے خود آگے بڑھ کر اسےبجھانے کی کوشش کرنے کے علاوہ فائر بریگیڈ کو اطلاع کر دی ۔ کاسرگوڈ اور منجیشور سے آنے والے 5 فائر انجن موقع پر پہنچ گئے اور چار گھنٹے کی مسلسل مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ حالانکہ آگ لگنے کے واضح اسباب کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے ، مگر شبہ کیا جاتا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے لگی ہوگی ۔ 
 


Share: