ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
عالمی خبریں
    جاپان ایئر لائنز پر سائبر حملہ، گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں میں شدید خلل

    جاپان ایئر لائنز پر سائبر حملہ، گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں میں شدید خلل

    Thu, 26 Dec 2024 16:56:55  Office Staff
    جمعرات کی صبح جاپان ایئر لائنز کو بڑے سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ سائبر حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7:24 بجے ہوا، جس نے ایئر لائنز کے پورے نظام کو درہم برہم کر کے رکھ دیا۔
    قزاقستان: 67 افراد کو لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار، ایک لمحے میں آگ کے گولے میں تبدیل

    قزاقستان: 67 افراد کو لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار، ایک لمحے میں آگ کے گولے میں تبدیل

    Thu, 26 Dec 2024 10:37:43  Office Staff
    قزاقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب ایک المناک طیارہ حادثہ پیش آیا، جس میں 67 افراد سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثے کے نتیجے میں کم از کم 42 افراد کے جاں بحق ہونے کا اندیشہ ہے، جبکہ باقی 28 افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے۔ طیارے کے مسافروں میں مختلف ممالک کے شہری شامل تھے، جن میں اذربائیجان، روس، قزاقستان، اور کرغزستان کے باشندے نمایاں ہیں۔
    شیخ حسینہ کی حوالگی پر خاموشی، وزارت خارجہ نے تصدیق کی نوٹ موصول

    شیخ حسینہ کی حوالگی پر خاموشی، وزارت خارجہ نے تصدیق کی نوٹ موصول

    Wed, 25 Dec 2024 12:16:43  Office Staff
    بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے بارے میں گزشتہ روز بنگلہ دیش نے ہندوستان کو ایک سفارتی نوٹ بھیجا، جس میں شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ ان کے خلاف مقدمات چلائے جا سکیں۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے اس نوٹ کی وصولی کی تصدیق تو کی، لیکن شیخ حسینہ کی حوالگی کے حوالے سے کوئی واضح بیان نہیں دیا۔
    جرمنی: کار سوار نے کرسمس بازار میں ہجوم کو کچل دیا، 5 افراد ہلاک، 200 زخمی

    جرمنی: کار سوار نے کرسمس بازار میں ہجوم کو کچل دیا، 5 افراد ہلاک، 200 زخمی

    Sun, 22 Dec 2024 19:12:48  Office Staff
    جرمنی کے مشرقی شہر ماگڈبرگ میں ایک شخص نے کرسمس بازار میں لوگوں کے ہجوم پر گاڑی چڑھادی، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ کرسمس کے موسم میں ہونے والی ہلچل کے درمیان پیش آیا، جس سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
    ہندوستانی یوٹیوبرز کو یوٹیوب کی نئی گائیڈ لائنز کے تحت وارننگ

    ہندوستانی یوٹیوبرز کو یوٹیوب کی نئی گائیڈ لائنز کے تحت وارننگ

    Sun, 22 Dec 2024 16:58:32  Office Staff
    یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے نئی گائیڈ لائنز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت گمراہ کن یا دھوکہ دہی پر مبنی تھمب نیلز کے استعمال کو سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ اگر کسی چینل میں اس قسم کے تھمب نیلز کا استعمال کیا گیا تو اسے فوری طور پر معطل کر دیا جائے گا۔ یہ اقدام یوٹیوب کی پالیسیوں کی پابندی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
    غزہ پناہ گزین کیمپ پر آئی ڈی ایف کا شدید حملہ، 25 فلسطینی جاں بحق

    غزہ پناہ گزین کیمپ پر آئی ڈی ایف کا شدید حملہ، 25 فلسطینی جاں بحق

    Sun, 22 Dec 2024 16:51:23  Office Staff
    اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطینی شہریوں پر قیامت ڈھا دی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصرت پناہ گزین کیمپ پر شدید فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایک اور حملے میں، جس میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا، آٹھ فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ ان حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
    شیخ حسینہ کے خلاف تحقیقات کی تاریخ میں تبدیلی

    شیخ حسینہ کے خلاف تحقیقات کی تاریخ میں تبدیلی

    Sun, 22 Dec 2024 16:43:36  Office Staff
    بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے منگل کے روز معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کی تحقیقات کی مدت میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق، ٹریبونل کے چیئرمین جسٹس غلام مرتضیٰ مجومدار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ یہ الزامات جولائی اور اگست میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مبینہ نسل کشی کے واقعات سے متعلق ہیں،
    پیگاسس کیس: امریکی عدالت نے این ایس او گروپ کو ہیکنگ کا مجرم ٹھہرایا، وہاٹس ایپ کی فتح

    پیگاسس کیس: امریکی عدالت نے این ایس او گروپ کو ہیکنگ کا مجرم ٹھہرایا، وہاٹس ایپ کی فتح

    Sat, 21 Dec 2024 19:21:07  Office Staff
    پیگاسس معاملے میں وہاٹس ایپ کے حق میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ہیکنگ کے معاملے میں این ایس او گروپ ٹیکنالوجی کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعہ کے روز سامنے آیا اور اسے 2019 میں امریکہ میں میٹا کے میسجنگ ایپ کی جانب سے دائر کیے گئے ہائی پروفائل مقدمے میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ اسپائی ویئر متاثرین کے لیے بھی ایک بڑی جیت ہے۔
    بلومبرگ رپورٹ: امبانی اور اڈانی 100 بلین ڈالر کلب سے خارج

    بلومبرگ رپورٹ: امبانی اور اڈانی 100 بلین ڈالر کلب سے خارج

    Tue, 17 Dec 2024 11:04:56  Office Staff
    بلومبرگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق معروف صنعت کار مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کا نام 100 بلین ڈالر (تقریباً 8 لاکھ 49 ہزار کروڑ روپے) کے کلب سے خارج ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کو اس سال بلومبرگ کے 100 بلین ڈالر کلب سے باہر ہونا پڑا ہے۔ حالیہ دنوں میں ان کی ملکیتوں میں گراوٹ کی بنیادی وجہ تجارتی مشکلات اور مالیاتی چیل