ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    سوڈان میں پیراملٹری فورس کے حملے کے نتیجے میں 124 افراد ہلاک

    سوڈان میں پیراملٹری فورس کے حملے کے نتیجے میں 124 افراد ہلاک

    Sun, 27 Oct 2024 13:01:24  SO Admin
    سوڈان کی پیراملٹری فورس، ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف)، نے ریاست الغیزیرا میں ایک مہلک حملہ کیا، جس میں 124 افراد ہلاک اور 100 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ریاست میں پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران ہونے والا سب سے بڑا خون ریز حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حملے نے علاقے میں موجود انسانی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے اور عالمی برادری کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔
    ممبئی: بی ایم سی کے 40,000 اہلکار انتخابات میں مصروف: کارپوریشن کے کام کاج متاثر ہونے کا امکان

    ممبئی: بی ایم سی کے 40,000 اہلکار انتخابات میں مصروف: کارپوریشن کے کام کاج متاثر ہونے کا امکان

    Sun, 27 Oct 2024 12:56:24  SO Admin
    ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے مختلف محکموں کے تقریباً 12,000 ملازمین اسمبلی انتخابات کے دوران بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) کے طور پر تعینات کیے جائیں گے۔ ووٹنگ کے دن اور اس کے چند روز قبل، تقریباً 40,000 بلدیہ کے ملازمین الیکشن ڈیوٹی پر مصروف ہوں گے۔ اس بڑی تعداد میں ملازمین کی تعیناتی کے باعث ایک بار پھر میونسپل کارپوریشن کے معمولات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ان ملازمین میں محکمہ
    شمالی ہند میں  سردی کے موسم میں صورتحال مختلف: محکمہ موسمیات کی وضاحت

    شمالی ہند میں سردی کے موسم میں صورتحال مختلف: محکمہ موسمیات کی وضاحت

    Sun, 27 Oct 2024 12:45:45  SO Admin
    ہر سال دیوالی کے قریب لوگ گرم کپڑے نکال لیتے ہیں، لیکن اس بار صورتحال مختلف ہے۔ شمالی ہندوستان سمیت کئی ریاستوں میں صبح کے وقت ہلکی سردی محسوس کی جا رہی ہے، مگر عام طور پر سردی کا اثر کم ہے۔ اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے قریب آنے والے سمندری طوفان دانا نے موسم کے حالات میں تبدیلی کی ہے۔ اس طوفان کی وجہ سے پہاڑوں سے آنے والی ٹھنڈی ہوائیں دہلی سمیت شمالی ہندوستان تک نہیں پہنچ سکیں، جس کے نتیجے میں ان عل
    یتی نرسمہا نند کی  گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے کئی  مسلمان یو پی میں گرفتار؛  مگر کیا یتی نرسمہانند   پولس کے تحفظ  میں ہے ؟

    یتی نرسمہا نند کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے کئی مسلمان یو پی میں گرفتار؛ مگر کیا یتی نرسمہانند پولس کے تحفظ میں ہے ؟

    Sun, 27 Oct 2024 12:12:21  SO Admin
    نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون یتی نرسمہا نند کی گرفتاری کا مطالبہ اور کئی مقامات پر اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود حال ہی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ اترپردیش پولیس کے تحفظ میں ہے اور خوشی سے وقت گزار رہا ہے۔ یتی نرسمہا نند نے خود ایک ویڈیو جاری کر کے دعویٰ کیا ہے کہ اسے اترپردیش پولیس نے غیر قانونی طور پر نظر بند کر رکھا ہے اور اس کی فوری رہائی کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ
    بنگلورو: فلسطین یکجہتی تقریبات کے منتظمین کی ہراسانی پر  پولیس کمشنر سے شکایت

    بنگلورو: فلسطین یکجہتی تقریبات کے منتظمین کی ہراسانی پر پولیس کمشنر سے شکایت

    Sun, 27 Oct 2024 12:07:35  SO Admin
    فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے مختلف تقریبات کے انعقاد کے دوران بنگلورو شہر کی پولیس کی جانب سے منتظمین کے ہراسانی کے الزامات کے بعد، بنگلورو فار جسٹس اینڈ پیس کے اراکین نے جمعرات کو پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور اپنی شکایت درج کروائی۔ انہوں نے اس مسئلے کے حوالے سے کمشنر اور کرناٹک کے وزیر داخلہ کے نام ایک خط بھی پیش کیا، جس پر 194 افراد کے دستخط موجود ہیں۔ اس اقدام کا مقصد پولیس کے رویے کے
    پہلوان ساکشی ملک کی سوانح: کئی حیران کن حقائق کا انکشاف

    پہلوان ساکشی ملک کی سوانح: کئی حیران کن حقائق کا انکشاف

    Sun, 27 Oct 2024 11:47:57  SO Admin
    بی جے پی کے معروف رہنما برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف آواز اٹھانے والی مشہور پہلوان ساکشی ملک کی سوانح حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے۔ اس کتاب کا عنوان 'وِٹنس' ہے اور اسے 'جیگر ناٹ بکس' نے شائع کیا ہے۔
    ممبئی کے باندرہ ٹرمینس پر بھیڑ بے قابو: بھگدڑ میں 9 مسافر زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

    ممبئی کے باندرہ ٹرمینس پر بھیڑ بے قابو: بھگدڑ میں 9 مسافر زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

    Sun, 27 Oct 2024 11:41:18  SO Admin
    ممبئی کے باندرہ ٹرمینس پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 9 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ یہ واقعہ تقریباً رات 2 سے 3 بجے کے درمیان پیش آیا۔ جب ممبئی سے گورکھپور جانے والی ٹرین پلیٹ فارم پر پہنچی تو وہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اور پولیس بھیڑ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔ جلد بازی میں لوگ ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کرنے لگے، جس کے باعث کچھ لوگ گر
    ایران پر اسرائیلی حملے کی عالمی مذمت: بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا گیا

    ایران پر اسرائیلی حملے کی عالمی مذمت: بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا گیا

    Sun, 27 Oct 2024 11:35:12  SO Admin
    حملے کے بعد عالمی برادری نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جارحانہ پالیسیاں ترک کرے۔ ان حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مختلف ممالک نے اسرائیلی حکومت کی سخت مذمت کی ہے۔ عالمی رہنماؤں نے یہ واضح کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں اور انہیں فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔
    2035 تک ہندوستان کا اپنا خلائی اسٹیشن ہوگا: مرکزی وزیر کا اعلان

    2035 تک ہندوستان کا اپنا خلائی اسٹیشن ہوگا: مرکزی وزیر کا اعلان

    Sun, 27 Oct 2024 11:26:34  SO Admin
    مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہفتہ کے روز یہ اہم اعلان کیا ہے کہ 2035 تک ہندوستان اپنا خلائی اسٹیشن قائم کرے گا، جس کا نام 'بھارتیہ آنترکش اسٹیشن' رکھا جائے گا۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) اور بایوٹیکنالوجی کے شعبے (ڈی بی ٹی) کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ پر دستخط ہوئے۔ اس منصوبے کا مقصد ہندوستان کی خلائی تحقیق کی صل