Tue, 09 Aug 2016 19:08:14SO Admin
مقتول ہوٹل مالک بھاسکر شیٹی کے قتل کی سازش میں اہم کردار نبھانے والے مفرور ملزم نوجوان جیوتشی نرنجن بھٹ عرف ارسنّا کو کافی تلاش کے بعد پولیس نے دھارواڑ سے گرفتارکیا تھا اوروہ منی پال پولیس کی حراست میں قید تھا۔ لیکن بڑے ڈرامائی انداز میں اس نے پولیس اسٹیشن میں ہی ہیرے کی انگوٹھی اور کان میں پہنے ہوئے دو بُندے(studs)سالم نگل کر خود کشی کی کوشش کر ڈالی۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 16:23:12SO Admin
امریکی فوج نے کہا ہے کہ مشرقی شام میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ کے زیر استعمال 83آئل ٹینکروں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ پینٹا گون کے ترجمان میتھیو ایلن کے مطابق گزشتہ روز یہ فضائی حملے دیر الزور کے صوبے میں البو کمال کے علاقے کے قریب کیے گئے اور اس کارروائی میں ایک سے زیادہ اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 16:21:16SO Admin
امریکن یونیورسٹی آف افغانستان نے کابل میں اپنا کیمپس عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔یہ فیصلہ اتوار کو یونیورسٹی کے دو اساتذہ کے اغوا کے بعد کیا گیا۔ کابل میں امریکن یونیورسٹی کے جن دو اساتذہ کو بندوق کی نوک پر اغوا کیا گیا اُن سے ایک امریکی جب ایک آسٹریلیا کا شہری ہے۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 16:18:53SO Admin
امریکہ میں صدارتی انتخاب سے قبل ہونے والی مہم کے دوران ریپبلکنز بشمول ان کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس رقم کی ادائیگی پر اوباما کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے جنوری میں دی گئی ایک ارب 70کروڑ ڈالر کی رقم دراصل تہران کی وہی رقم ہے جو 1979ء کے انقلاب سے پہلے سے امریکہ کے پاس تھی۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 16:16:14SO Admin
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شامی صوبہ حلب کے 20لاکھ سے زائد باشندے مکمل طور پر محاصرے میں گھِر جانے کے خطرات سے دو چار ہیں۔ اس عالمی ادارے نے شدید بمباری کا نشانہ بننے والے اس علاقے تک فوری رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 16:12:15SO Admin
رپبلکن نیشنل سکیورٹی کے 50ماہرین نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے لاپروا صدر ہوں گے۔50ماہرین کے گروپ جس میں سی آئی سے کے سابق ڈائریکٹر مائیکل ہیڈن بھی شامل ہیں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں صدر بننے کے لیے کردار، اقدار اور تجربے کی کمی ہے۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 16:09:28SO Admin
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن سے مذاکرات کے لیے ماسکو پہنچے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ ترکی میں گذشتہ ماہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد صدر اردوغان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 16:05:21SO Admin
جاپانی شہر ناگاساکی پر امریکی ایٹم بم 9اگست 1945ء کو قبل از دوپہر گیارہ بج کر دو منٹ پر گرایا گیا تھا۔ اس سال اس ہولناک واقعے کو، جس میں ہزارہا انسان موت کے منہ میں چلے گئے، اکہتّر برس پورے ہو رہے ہیں۔9 اگست 1945ء کو ناگاساکی پر ایٹم بم گرنے کے بعد ابتدائی لمحات میں ہی اکٹھے 74ہزار انسان موت کے منہ میں چلے گئے تھے ۔
View more
Tue, 09 Aug 2016 15:43:36SO Admin
افریقی ملک تیونس میں جہاں ایک طرف حکومت کو سیاسی استحکام کے لیے مشکلات کا سامنا ہے وہیں ملک بدترین معاشی بحران میں گھرتا جا رہا ہے۔ اگرچہ تیونسی حکومت کی طرف سے کھل کر معاشی بحران کی تردید نہیں کی جا رہی ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy