Tue, 03 Dec 2024 13:34:42SO Admin
متحدہ کسان مورچہ کی اپیل پر کل صبح سے اتر پردیش کے ہزاروں کسان دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ کسانوں کے دہلی مارچ کے پیش نظر نوئیڈا کی تمام سرحدوں کو مکمل طور پر چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ کسانوں کو روکنے کے لیے نوئیڈا میں 5000 سے زائد پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 13:18:02SO Admin
یوپی سے دہلی کی جانب بڑھنے والے کسانوں نے اپنی تحریک کو ایک ہفتے کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسان اب نوئیڈا کے ’دلت پریرنا استھل‘ پر قیام کریں گے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر ان کے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو وہ دوبارہ دہلی جانے کی تیاریاں کریں گے۔ کسانوں کا یہ موقف ہے کہ حکومت ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے، ورنہ وہ اپنے احتجاج کو مزید شدت دیں گے۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 13:06:40SO Admin
کانگریس نے ’پلیسز آف ورشپ ایکٹ 1991‘ سے متعلق اپنا نظریہ واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون پر حرف بہ حرف عمل ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی پارٹی نے سابق چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کو ہدف تنقید بھی بنایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ سابق سی جے آئی کے تبصروں بھانومتی کا پٹارہ کھل گیا ہے۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 13:04:12SO Admin
دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں فینگل طوفان کی وجہ سے مختلف مقامات پر کل دوپہر سے تیز برسات شروع جو رات بھر برستی رہے اور یہ سلسلہ آج صبح بھی جاری ہے ۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 10:56:20SO Admin
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آغاز ہو چکا ہے، لیکن پارلیمانی کارروائی میں رکاوٹیں مسلسل جاری ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں اہم مسائل پر حکومت کو بحث کے لیے مجبور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ حکومت پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ اپوزیشن کے مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ اس کشمکش کے باعث سرمائی اجلاس کے پہلے 6 دن ہنگاموں کی نذر ہو گئے۔ پارلیمنٹ کی کارروائی کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھانے کے لیے آج لوک سبھا اس
View more
Tue, 03 Dec 2024 10:51:00SO Admin
گجرات کے ’پونزی گھوٹالہ‘ پر آج کانگریس نے بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ گجرات بی جے پی لیڈر بھوپیندر جھالا کے ذریعے 6 ہزار کروڑ روپے کا پونزی گھوٹالہ انجام دیا گیا ہے۔ دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں پارٹی نے سپریم کورٹ جج کی نگرانی میں سی بی آئی سے معاملے کی مکمل تحقی
View more
Tue, 03 Dec 2024 10:46:19SO Admin
نوئیڈا کے کسانوں نے اتوار کے روز ’دہلی کوچ‘ کا اعلان کرتے ہوئے پیر کو ’پارلیمنٹ گھیراؤ‘ کی منصوبہ بندی کی تھی، لیکن اب یہ احتجاج ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 2 دسمبر کی صبح سے ہی بڑی تعداد میں کسان اپنے مطالبات کے حق میں دہلی-نوئیڈا بارڈر پر جمع ہو گئے تھے۔ مظاہرین نے بریکیڈز توڑ کر دہلی کی جانب پیش قدمی کی کوشش بھی کی، لیکن آر اے ایف اور پولیس اہلکاروں نے ان کا راستہ روک دیا۔ اس کے بعد ہ
View more
Tue, 03 Dec 2024 10:41:28SO Admin
دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال پر سیال مادہ پھینکنے کے واقعہ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ واقعہ مالویہ نگر میں ایک ’پدیاترا‘ کے دوران پیش آیا، جب کیجریوال پر کسی شخص نے مائع مادہ پھینک کر حملہ کیا۔ پولیس ملزم سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 06:46:05SO Admin
کیرالہ کے مختلف علاقوں میں آج منگل کو بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیش نظر آج، منگل، کاسرگوڈ، تھرسور، الاپوزہ اور مالاپورم کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy