Tue, 03 Dec 2024 19:30:28SO Admin
ریاستی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق بینگلورو میں مقیم کاروار بینگا سے تعلق رکھنے والے وکیل شاہ الحمید رحمان کو ریاست کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 19:26:45SO Admin
بھٹکل تعلقہ لیول پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں ملی اسکولوں کے طلبہ نے بھی مختلف زمروں میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ لیول مقابلوں کے لیے اپنی جگہ بنائی ہے۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 19:25:59SO Admin
جوگن کوپّا گاوں میں غبارے میں منھ سے ہوا بھرنے کے دوران غبارہ گلے اندر پھنس جانے سے دم گھٹنے کی وجہ سے ایک لڑکے کی موت واقع ہوگئی ۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 18:29:53SO Admin
کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ ایویلیوایشن بورڈ (KSEAB) نے 2025 کے لیے 2nd PUC اور SSLC کے امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے۔ یہ ٹائم ٹیبل KSEAB کی سرکاری ویب سائٹس kseab.karnataka.gov.in اور pue.karnataka.gov.in پر دستیاب ہے۔ کرناٹک کے 2nd PUC امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے اور 19 مارچ تک جاری رہیں گے، جبکہ کرناٹک ایس ایس ایل سی امتحانات 20 مارچ سے شروع ہو کر 2 اپریل کو ختم ہوں گے۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 17:51:22SO Admin
کیرالہ کےالاپپوزا میں پیر کی رات ایک المناک سڑک حادثہ رونما ہوا، جہاں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کی بس ایک کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار 5 نوجوانوں کی موت ہو گئی، جن میں سبھی ایم بی بی ایس کے طلبا تھے۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ کلارکوڈ کے قریب رات تقریبا 10 بجے پیش آیا۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 17:45:39SO Admin
تمل ناڈو کے تروانملا ضلع میں گردابی طوفان ’فینگل‘ کی وجہ سے مسلسل بارشوں کے دوران ایک بڑا سانحہ پیش آیا۔ ایک بھاری چٹان کا ٹکڑا ایک گھر پر گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں 4 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جنہیں فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلیٰ ادے ندھی اسٹالن نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان ک
View more
Tue, 03 Dec 2024 17:41:09SO Admin
لوک سبھا کی آج کی کارروائی کے دوران سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے سنبھل میں پیش آنے والے حالیہ تشدد کو ایک منظم سازش کا شاخسانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنبھل، جو ہمیشہ بھائی چارے اور اتحاد کی علامت رہا ہے، انتظامیہ کے متنازعہ فیصلوں کی وجہ سے کشیدگی کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ اکھلیش یادو نے نشاندہی کی کہ 19 نومبر کو عدالت کے حکم کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ضلع مجسٹریٹ اور پولیس اہلکار سنبھل کی
View more
Tue, 03 Dec 2024 17:33:24SO Admin
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے باوجود دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز اسرائیل نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے جن میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللہ نے اس کے علاقے میں پروجیکٹائلس داغے تھے، جس کے جواب میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 17:30:10SO Admin
پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل اپوزیشن اتحاد ’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کے رہنماؤں نے گوتم اڈانی اور سنبھل تشدد کے معاملات پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس رہنما پرینکا گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کیا اور اڈانی معاملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) کی تشکیل کا مطالبہ دہرایا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy