ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوآپریٹیو اداروں میں معاون ممبران کی حد میں اضافہ

کوآپریٹیو اداروں میں معاون ممبران کی حد میں اضافہ

Sat, 16 Jul 2016 10:47:38  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو15؍جولائی(ایس او نیوز)کوآپریٹیو اداروں کے کو آپ ممبران کی حد کو دس فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے، آج ریاستی اسمبلی میں کرناٹکا کوآپریٹیو ترمیمی بل 2016اس سلسلے میں منظور ہوئی۔ کوآپریٹیو نظام کے تحت درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے ممبران کو علیحدہ ریزرویشن دینے کی گنجائش اس قانون کے تحت رکھی گئی ہے۔ رزعی کوآپریٹیو مارکیٹنگ کمیٹیوں میں خواتین کی نمائندگی کو ایک سے بڑھا کر تین کرنے کے سلسلے میں بھی آج ایوان زیریں میں بل منظور ہوگئی۔ 2016-17کی بجٹ تقریر میں وزیراعلیٰ نے جو اعلانات کئے تھے ان تمام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بھی منظوری دی گئی۔ کرناٹکا کوآپریٹیو اپیک بینک اور ضلع مرکزی بینک میں مارکیٹنگ فنڈز کی بنیاد پر سرمایہ کاری کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


Share: