ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنپتی معاملہ پر حکومت کے رویہ پر مہیلا کانگریس صدر برہم

کنپتی معاملہ پر حکومت کے رویہ پر مہیلا کانگریس صدر برہم

Sat, 16 Jul 2016 11:01:59  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو15؍جولائی(ایس او نیوز) ڈی وائی ایس پی گنپتی معاملہ پر حکومت جہاں اپوزیشن پارٹیوں کو جھیل رہی ہے آج اسے ایک غیر متوقع حلقہ سے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ریاستی مہیلا کانگریس کی صدر لکشمی ہبالکر نے گنپتی کی خود کشی کے بعد ان کے خاندان پر انگلی اٹھاتے ہوئے ریاستی حکومت کی طرف سے جو بیان دیا گیا ،اس کی مذمت کی ۔ گنپتی کی بیوہ کے کردار پر انگلی اٹھانے کی کوششوں کو انہوں نے قابل مذمت قرار دیا۔ چترادرگہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے لکشمی ہبالکر نے کہا کہ ریاستی مہیلا کانگریس کی صدر بننے سے پہلے وہ خود ایک خاتون ہیں۔ کسی اور خاتون کے کردار پر کیچڑ اچھالنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرنا ان کا حق ہے۔ حکومت ہو یا کوئی اور کسی خاتون کے کردار پر انگلی اٹھانا درست نہیں۔ ریاستی وزیر جارج کے استعفیٰ کے مطالبہ پر لکشمی ہبالکر نے کہا کہ اس معاملے کی عدالتی جانچ چل رہی ہے، ان حالات میں اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے جارج کا استعفیٰ کا مطالبہ کرنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عدالتی جانچ جلد مکمل ہوگی اور رپورٹ ملنے کے بعد اگر جارج قصور وار ہیں تو ان کا استعفیٰ ضروری لیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی وزارت میں ایک نشست اب بھی خالی ہے۔ کانگریس اعلیٰ کمان سے گذارش کی گئی ہے کہ اس نشست پر کسی خاتون کو وزارت دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگلے ہفتے گنپتی کی بیوہ اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو تسلی دینے کیلئے مہیلا آیوگ کی صدر منجولا مانس اور وہ خود منگلور جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست بھر میں مہیلاکانگریس کی تنظیم کا کام کافی تیزی سے چل رہا ہے۔ 17اضلاع کا انہوں نے دورہ کرکے وہاں کمیٹیاں قائم کی ہیں۔ اگلے دو ماہ میں مزید باقی دو کمیٹیوں کی تشکیل دے دی جائے گی۔


Share: