ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : مچھلیوں سے بھرا ٹرک کار پر چڑھ گیا - 7 افراد شدید زخمی

کنداپور : مچھلیوں سے بھرا ٹرک کار پر چڑھ گیا - 7 افراد شدید زخمی

Wed, 20 Nov 2024 18:55:10  SO Admin   S.O. News Service

کنداپور،  20 / نومبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر کمباشی کے پاس چندیکا درگا پرمیشوری مندر کے قریب پیش آئے ہوئے سڑک حادثے میں 7 افراد اس وقت شدید زخمی ہوگئے جب ہائی وے پر چل رہی ایک کار پر مچھلیوں سے بھرا ایک انسولیٹر ٹرک چڑھ گیا ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں میں ٹرک کا ڈرائیور بھی شامل ہے جنہیں علاج کے لئے منی پال اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ حادثے کا شکار ہوئی انووا کار میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے سات افراد سوار تھے جو گھومنے کے لئے نکلے تھے اور کنداپور سے اڈپی کی طرف جا رہے تھے ۔ درگا پرمیشوری مندر کے گیٹ کے پاس جب کار کا ڈرائیور مندر کے احاطے میں داخل ہونے کے لئے اپنی کار کو پیچھے کی طرف لے رہا تھا تو گوا سے مچھلیاں بھر کر کیرالہ لے جانے والا ایک انسولیٹر ٹرک کار سے ٹکرا گیا ۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار پوری طرح تباہ ہوگئی اور ٹرک الٹ کر سڑک پر گر گیا ۔ 


Share: