ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: تبادلے سے بچنے کے لئے اساتذہ کی کرتب بازی : ایک اسکول کے بچوں کا داخلہ دوسرے اسکول میں!

کاروار: تبادلے سے بچنے کے لئے اساتذہ کی کرتب بازی : ایک اسکول کے بچوں کا داخلہ دوسرے اسکول میں!

Sun, 24 Jul 2016 14:36:11  SO Admin   S.O. News Service

کاروار 24جولائی (ایس او نیوز) ریاستی سرکار نے اسکولوں میں بچوں کی کم تعداد کو بنیاد بناکر اضافی ٹیچروں کے تبادلے کی جو مہم شروع کی ہے اس سے کنڑا اسکولوں کے اساتذ ہ میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ ریاست کے مختلف مقامات پر اس طرح کے تبادلوں کو روکنے کے لئے اساتذہ اور دیگر تنظیمیں اپنے اپنے پروگرام پر عمل کررہے ہیں۔ 

مگر کاروار میں دو ٹیچروں نے ایک بالکل ہی نیا طریقہ اپنایا اور اپنا تبادلہ روکنے کے لئے انہوں نے دوسرے اسکول میں پڑھنے والے طلباءکو مبینہ طور پر بہلا پھُسلا کر اپنے اسکول میں داخل کر لیا ہے۔حکومت کے نئے احکامات کے مطابق اب ایک اسکول میں 30طلباءکے لئے ایک ٹیچر مقرر کیا گیا ہے۔اس بنیاد پر کاروار کے بازار اسکول سے اضافی ٹیچروں کا تبادلہ ہوجانا طے تھا۔ کہتے ہیں کہ دو استانیوں نے اپنی استادی دکھاتے ہوئے سونارواڈا اسکول میں پڑھنے والے اور ہاسٹل میں مقیم طلباءکوانگلش زبان سکھانے کا لالچ دے کر ورغلایا اور اپنے اسکول میں وہاں کے24طلباءکا داخلہ کروانے میں کامیاب ہوگئیں۔اس سے ان دو ٹیچروں کے تبادلے کا مسئلہ تو حل ہوگیا مگراس طرح کرنے سے اب سونارواڈا اسکول کے لئے مسئلہ پیدا ہوگیا!کیونکہ اس اسکول میں بچوں کی تعداد کم ہوگئی ہے اور وہاں کے 2 اساتذہ اضافی زمرے میں آگئے ہیں جن کا تبادلہ ہونا یقینی ہے۔


Share: