ریو دی جنیریو ،17؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ریو دی جنیریو اولمپکس کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کے چوٹی کے مرد گولفر ان کھیلوں سے زیکا وائرس کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لئے ہٹ رہے ہیں کیونکہ یہاں کھیلنے پر انہیں پیسہ نہیں ملے گا۔ریو آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر کالریس نجمن نے کہا کہ وہ زیکا کو الزام دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن میڈیا سے پتہ چلا ہے کہ وہ اس لیے نہیں آ رہے ہیں کیونکہ یہاں کوئی انعامی رقم نہیں ہے۔دنیا کے چوٹی کے گولفر اردن سپیتھ اس ہفتے اولمپک سے ہٹ گئے۔انہوں نے اس کی وجہ زیکا کو بتایا۔جیسن ڈے، ڈسٹن جانسن اور روری میکلارائی نے بھی زیکاکو بنیادی وجہ بتا کر 112سالوں میں پہلی بار اولمپکس میں شامل کئے گولف ٹورنامنٹ سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجمن نے کہاکہ برازیل کے مقابلے میں فلوریڈا میں زیکا کا اثر زیادہ ہے اور گولفر فلوریڈا میں کھیل رہے ہیں۔