ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ویسٹ انڈیز پر 4-0کی جیت سے آسٹریلیا کو نمبر ایک مقام سے بے دخل کرسکتاہے ہندوستان 

ویسٹ انڈیز پر 4-0کی جیت سے آسٹریلیا کو نمبر ایک مقام سے بے دخل کرسکتاہے ہندوستان 

Tue, 26 Jul 2016 12:51:39  SO Admin   S.O. News Service

دبئی، 25؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )آسٹریلیا نے بھلے ہی آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں نمبر ون ہو لیکن ہندوستان اگر موجودہ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو -0سے ہرا دیتا ہے اور باقی دو سریز کے نتیجے بھی اس کی توقعات کے مطابق ہوتے ہیں تو ٹیم انڈیا آسٹریلیا کو نمبر ون پوزیشن سے ہٹاسکتی ہے۔اگر ہندوستان 4-0سے جیت درج کرتا ہے، انگلینڈ اور پاکستان کی سیریز ڈرا رہتی ہے اور آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا 1-0یا اس سے بہتر فرق سے جیت درج کرتا ہے تو ہندوستان نمبرون ٹیم بن جائے گی ۔آئی سی سی نے آج بیان میں یہ معلومات دی۔ہندوستان نے اینٹیگا میں پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو اننگ اور 92رنوں کے فرق سے شکست دی ہے ۔ہندوستان کو حالانکہ نمبرو ن کی دوڑ سے باہر کرنے کے لیے آسٹریلیا کو سری لنکا کو 1-0یا اس سے بہتر فرق سے ہرانا ہوگا اور انگلینڈ کے پاکستان کے خلاف کم از کم ایک میچ جیتنے کی امید کرنی ہوگی۔اس درمیان آسٹریلیائی کپتان اسٹیو اسمتھ نے یکم اپریل کی سالانہ کٹ آف تاریخ تک ایم آر ایف ٹائرس آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم درجہ بندی میں ٹاپ پر رہنے کے لیے آج آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ گدا اور 10لاکھ ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی ۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن نے پالیکل میں پروگرام کے دوران یہ انعامات سونپے ۔اسمتھ نے اپنی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم ہونا بڑے اعزاز کی بات ہے اور اس کا پورا کریڈٹ گزشتہ 12مہینوں میں کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کے کام کو ملنا چاہیے ۔


Share: