کاٹھمنڈو،14جولائی(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)نیپال کی مخلوط حکومت کو حال ہی میں چھوڑنے والی ایک سیاسی جماعت نے آج ایک دوسری اہم اپوزیشن جماعت کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ملک کے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔ اس تحریک کو ماؤ نواز جماعت کے حکومت سے الگ ہونے کے ایک روز بعد پارلیمان میں پیش کیا گیا ہے۔ ماؤ نواز جماعت نے وزیر اعظم کے۔ پی اولی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سابقہ معاہدوں کی پاسداری میں ناکام ہو گئے ہیں۔ ماؤ نواز اور نیپال کی مرکزی حزب اختلاف نیپالی کانگریس اب ایک نئی مخلوط حکومت کے قیام کی کوشش کر رہے ہیں۔