ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوجوانوں کو فٹنس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے:بوپنا

نوجوانوں کو فٹنس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے:بوپنا

Mon, 18 Jul 2016 11:36:46  SO Admin   S.O. News Service

چنڈی گڑھ،17؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روہن بوپنا نے آج ہندوستانی نوجوانوں کو مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے فٹ ہونے کا مشورہ دیا کیونکہ انہیں ساکیت ماینینی کے فٹنس کی وجہ سے نہیں کھیلنے سے جنوبی کوریا کے خلاف ایشیا اوسنیا گروپ ایک ڈیوس کپ کا چوتھا مقابلہ کھیلنا پڑا۔ماینینی کو جمعہ کو گرم اور امس بھرے حالات میں دوسرے ایک میچ کے دوران پٹھوں میں کھنچاؤ سے گزرنا پڑا تھا۔اس کی و جہ سے بوپنا کو چار سال بعد ڈیوس کپ میں واحد میچ کھیلنے کے لیے پابند ہونا پڑا لیکن انہوں نے بائیں ہاتھ کے چنگ ہانگ پر 3-6، 6-4، 6-4کی جیت سے ہندوستان کو 4.0سے آگے کر دیا۔صرف ماینینی ہی نہیں بلکہ کوریا کے یونگ کیو لم اور سیونگ چان ہانگ کو بھی حالات سے گزرنا پڑا،انہیں بھی پٹھوں میں کھنچاؤ ہو گیا تھا۔بوپنا نے میچ کے بعد کہا کہ نوجوانوں کو اگر پانچ سیٹ کھیلنے پڑیں تو کھیلنے کے لیے فٹ ہونا پڑے گا،انہیں پوری طرح سے تیار ہونا ہوگا،خوش قسمتی سے ہم نے پہلے دن 2. 0سے آگے ہو گئے تھے اور کل اسے جیتنے میں کامیاب رہے تھے،اگر ہم ایک بھی میچ گنوا دیتے تو ان میں سے ایک کھلاڑی کو آج کھیلنے کے لیے آنا ہی پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ہم سیکھ رہے ہیں،یہ تکنیکی فیصلہ تھا۔کپتان اور کوچ کو بیٹھ کر سمجھنا ہوگا اور فیصلہ کرناہوگا کہ کس کھلاڑی کی(حالات کے لیے موزوں)ضرورت ہے،ہمیں ان چیزوں پر توجہ کرنے کی ضرورت ہے


Share: