ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نازیبا تبصرہ :دیاشنکر کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری

نازیبا تبصرہ :دیاشنکر کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری

Tue, 26 Jul 2016 12:29:07  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ25جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے خلاف نازیبا تبصرے کے ملزم سابق بی جے پی لیڈر دیاشنکر سنگھ کے خلاف لکھنؤ کی ایک عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔آئی جی رام شرما نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ سنگھ کے خلاف لکھنؤ کے چیف عدالتی مجسٹریٹ کی عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔پولیس نے ان کے خلاف یہ وارنٹ جاری کرنے کی عرضی دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ سنگھ کی طرف سے مایاوتی کے تئیں نازیبا تبصرہ کی مخالفت میں لکھنؤ میں بی ایس پی کارکنوں کی کارکردگی کے دوران ان کی طرف سے سنگھ کی نابالغہ بیٹی کے بارے میں بھی اشتعال انگیز نعرے بازی کئے جانے کے معاملے میں سنگھ کی بیوی سواتی کی طرف سے پاکسو قانون کے تحت بھی کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں کیس کے کولے کر مظاہرہ کی ویڈیو فوٹیج سی ڈی کے طور پر دستیاب کرا دی گئی ہے۔شرما نے بتایا کہ سی ڈی دیکھنے کے بعد اگر پاکسو قانون کے تحت کارروائی کی گنجائش بنتی ہے تو ایساکیاجائے گا۔معلوم ہو کہ بی جے پی کے اس وقت کے صوبائی نائب صدر دیاشنکر سنگھ نے حال میں مایاوتی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے ان پر انتخابات کے ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام لگایاتھا۔معاملہ طول پکڑنے پرانہیں ٹیم سے نکال دیا گیا تھا۔بی ایس پی کارکنوں نے مایاوتی کے خلاف نازیبا تبصرے کے بعد گذشتہ بدھ کو سنگھ کی گرفتاری کی مانگ کو لے کر دارالحکومت میں مظاہرہ کیا تھا جس میں سنگھ کی بیٹی اور ان کے خاندان کی خواتین ارکان کے خلاف نامناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا۔اس معاملے میں سنگھ کی ماں تیترا دیوی کی طرف سے جمعہ کو حضرت گنج کوتوالی میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی، سیکرٹری جنرل نسیم الدین صدیقی اور ریاستی صدر رامچل راج بھر وغیرہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔

 

مہاراشٹر میں شاہدنامی نوجوان گرفتار؛اہل خانہ نے بے قصوربتایا،عدالت پراعتمادکااظہار
ممبئی25جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر اے ٹی ایس نے پربھی سے اسلامی اسٹیٹ سے تعلق رکھنے کے الزام میں 24سال کے ایک نوجوان کوگرفتارکیاہے۔اے ٹی ایس کا دعویٰ ہے کہ اس نے ملزم کے پاس سے ایک کلو دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔کچھ دنوں پہلے پربھی ہی ایک اور شخص کو آئی ایس آئی ایس کے رابطے میں رہنے اور ملک پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔10دن کے اندر، مہاراشٹر میں پربھی سے اسلامی اسٹیٹ سے رشتے رکھنے ملک میں دہشت گردانہ حملوں کی سازش کے الزام میں دوسرا ملزم گرفتار ہوا ہے۔24سال کا محمد شاہد خان اورنگ آباد کے آئی ٹی آئی سے ڈپلوماڈگری یافتہ ہے، اے ٹی ایس کا دعویٰ ہے کہ خان کے پاس سے انہوں نے آئی ڈی بھی ضبط کیا ہے جو اس نے ایک بیگ میں اپنے رشتہ دارکے گھرپرپوشیدہ کر رکھا تھا۔اے ٹی ایس ذرائع کی مانیں تو شاہد مہاراشٹر کے کسی بڑے شہر میں لون ولف اٹیک یعنی تنہاحملہ کرنے کی فراق میں تھا۔منصوبہ بندی کی تھی بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں کار بم دھماکہ کیا جائے، تاکہ زیادہ سے زیادہ جان و مال کا نقصان ہوسکے، اے ٹی ایس کا دعویٰ ہے کہ دھماکہ خیز مواد کے علاوہ شاہد کے پاس سے اس کی گاڑی کے ریموٹ کنٹرول والی چابی بھی ملی ہے۔لیکن خاندان کا کہنا ہے کہ شاہد بے قصور ہے، شاہد کے چچا مزمل نے کہاکہ وہ چوک پرکھڑاتھا،تبھی اسے لے گئے۔ہمیں ملک کے قانون پر اعتماد ہے وہ پڑھنے لکھنے والا بچہ تھا۔وہ پورے معاملے میں بے قصورنکل آئے گا۔جولائی کے دوسرے ہفتے میں مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ناصر عرف قادر ابو بکرکو گرفتار کیا تھا. ہفتے بھر میں کیرالہ پولیس اور اے ٹی ایس جوائنٹ آپریشن میں دو اور لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔اے ٹی ایس کو شک ہے کہ سب کی سخت کہی نہ کہیں جڑ رہی ہے جس میں مہاراشٹر کے دوسرے شہروں سے بھی کئی اور لوگ شامل ہو سکتے ہیں۔


Share: