ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر: جیت کے جلوس میں فاتح امیدوار آگ لگنے سے شدید زخمی

مہاراشٹر: جیت کے جلوس میں فاتح امیدوار آگ لگنے سے شدید زخمی

Sun, 24 Nov 2024 12:51:46  SO Admin   S.O. News Service

کولہا پور، 24/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی )مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے، جس میں مہایوتی کو اکثریت حاصل ہوئی ہے، جبکہ کولہاپور کے چاند گڑھ اسمبلی حلقے سے آزاد امیدوار شیواجی پاٹل نے بھی کامیابی حاصل کی۔ جیت کے بعد پاٹل اپنے حامیوں کے ساتھ جشن منا رہے تھے اور جیت کا جلوس نکال رہے تھے۔ جلوس کے دوران جے سی بی مشین سے گلالیاں اڑائی جا رہی تھیں، کہ اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں پاٹل سمیت 3-4 افراد زخمی ہو گئے۔

 بتایا جاتا ہے کہ چاند گڑھ تحصیل کے مہاگاؤں میں شیواجی پاٹل کی کچھ خواتین پوجا کر رہی تھیں کہ اس وقت  اوپر سے گلال کی بڑی مقدار گر گئی۔ابتدائی معلومات میں کہا گیا ہے کہ آگ میں کچھ خواتین اور شیواجی پاٹل زخمی ہوئے ہیں۔ آگ لگنے سے موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔

ادھر شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ہفتہ کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کو مکمل طور پر غیر متوقع اور ناقابل فہم قرار دیا۔ انہوں نے نتائج کی صداقت پر بھی شک کا اظہار کیا۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ وہ یقین نہیں کر سکتے کہ مہاراشٹرا ان کے ساتھ ایسا سلوک کرے گا۔ اس میں ضرور کچھ گڑبڑ ہے۔ اس اسمبلی انتخابات میں شیوسینا، کانگریس اور شرد پوار کی قیادت والی این سی پی (ایس پی) پر مشتمل مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔


Share: