ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی جی، آپ کے مقرر کردہ سیبی چیئرپرسن کے تحت پیدا ہونے والی بدعنوانی کو نہیں چھپایا جا سکتا: ملکارجن کھرگے

مودی جی، آپ کے مقرر کردہ سیبی چیئرپرسن کے تحت پیدا ہونے والی بدعنوانی کو نہیں چھپایا جا سکتا: ملکارجن کھرگے

Tue, 29 Oct 2024 18:45:23  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 29/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)کانگریس پارٹی سیبی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ کے معاملے پر مسلسل حملہ آور ہے، اور حالیہ دنوں میں یہ تنقید مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ راہل گاندھی کی ویڈیوز نے مودی حکومت کو شدید کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ اس دوران، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے براہ راست وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھا، "نریندر مودی جی، آپ کی مقرر کردہ چیئرپرسن کے تحت سیبی میں پیدا ہونے والی بدعنوانی کو آپ نہیں چھپا سکتے۔ یہ مسلسل انکشافات اس معاملے کو ناقابل اعتبار بنا رہے ہیں۔"

اس سوشل میڈیا پوسٹ میں کھڑگے نے پی ایم مودی پر سیبی کا تقدس پامال کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’آپ نے سالوں کی مھنت سے بنائی گئی ہندوستانی مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کے تقدس کو پامال کر دیا ہے، جس سے کروڑوں چھوٹے اور درمیانے سرمایہ کاروں کی محنت سے کمائی گئی بچت خطرے میں پڑ گئی ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’یہ اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ آپ نے اپنے خاص دوست اڈانی کے لیے اجارہ داری والا ماحول کس طرح بنایا۔‘‘

کانگریس صدر نے اس پورے معاملے کی جانچ کے لیے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انھوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اس سنڈیکیٹ کے ہر پہلو کی جانچ ہونی چاہیے۔ اس کے لیے ایک مکمل جے پی سی کی ضرورت ہے۔‘‘


Share: