ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ماحول کو پاک وصاف بنائے رکھنا اجتماعی ذمہ داری :کرشناریڈی

ماحول کو پاک وصاف بنائے رکھنا اجتماعی ذمہ داری :کرشناریڈی

Wed, 10 Aug 2016 12:39:42  SO Admin   S.O. News Service

چنتامنی:10 /اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز )ماحول کو پاک وصاف بنائے رکھنا اجتماعی ذمہ داری ہے ان خیالات کااظہار شہر کے راجیوگاندھی محلہ میں مقامی لوگوں کے جانب صفائی مہم کاآغاز کرنے خطاب کرتے ہوئے مقامی باشندہ کرشناریڈی نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چنتامنی ٹاون میں دن بدن آبادی اضافہ ہورہی ہے اگر صفائی پر توجہ نہیں دی گئی تو مستقبل میں اس کے مضر اثرات ثابت ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ روز مرہ کی زندگی میں انسان کے لئے پاکی صفائی کا ماحول بڑی اہمیت کا حامل ہے سائینس اور صنعت کی روشنی میں لوگوں کا معیار زندگی میں بھی کافی تبدیلی آچکی ہے شہری علاقے کے لوگوں پر اسکابر اثر پڑ ا ہے شہری لوگ اس بات سے واقف ہوتے جارہے ہیں فضاء کو صاف ستھرا رکھنے سے ہی آب وہوا بھی تبدیلی نمایاں ہوتی ہے صفائی سے ہر شئے میں نکھار آتی ہے غلاظت سے پھیلتی ہے بیماریاں صفائی میں انسان اپنے آپ کو خوشحال اور تندرست محسوس کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے 31 /وارڈوں میں سے ہر وارڈ میں ہفتہ میں اتیک مرتبہ صفائی مہم چلانا ہے جس سے عوام کو پاکی صفائی کے متعلق بیداری آسکتی ہے کیونکہ اکثر لوگوں میں پاکی صفائی کے متعلق بیداری نہ ہونے سے کچرے کو ادھر اُدھر پھینک دیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اس صفائی مہم میں 40سے زائد مقامی لوگ کے علاوہ منسپالٹی کے عملہ وغیرہ موجود ہے۔آج کے اس صفائی مہم میں راجیوگاندھی محلہ کے لوگوں کے محلہ کے تمام گلیوں کو صاف کرنے کے علاوہ نالوں اور بیکار درختوں کو اُکھڑ پھینکا ۔آج کے اس مہم میں منسپالٹی کے اے۔ای۔ای۔پدمانابھہ ریڈی،ہیلتھ انسپکٹر سی۔کے۔بابو،رام لنگ ریڈی،انجنئیر سبا ریڈی،انجنیا ریڈی ٹیچرسبا ریڈی،ناگراج،ڈپو منجوناتھ وغیرہ موجود رہے۔

اس کے علاوہ آج ہی چنتامنی تعلقہ کربور سریکلچر کالج کے طلبہ نے بھی صفائی مہم کا آغاز کرکہ کُربور دیہات کے گلیوں میں موجود کوڑ اکرکٹ کو صاف کیا اور دیہی علاقے کے لوگوں میں پاکی صفائی کے متعلق بیداری دلائی ۔

پہلی منزل سے گر کر ایک ہلاک
چنتامنی:10 /اگست(محمد اسلم؍ ایس او نیوز )شہر کے ناگ نتیشوار راستے کا ساکن شنکر اپا(55)اپنے مکان کے پہلی منزل پر چڑھاتے وقت گرجانے سے شدید طور پر زخمی ہوگیا فوراََ شنکر اپا کو یہاں کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا یہاں علاج ممکن نہ ہونے سے بنگلور کے کسی نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا وہاں شنکر اپا نے دمہ توڑ دیا ہے اس خصوصی میں اُس کی بیوی نے چنتامنی ٹاون پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔


Share: