ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لکسندرا کے کارپوریٹر مہیش بابو کی آخری رسومات

لکسندرا کے کارپوریٹر مہیش بابو کی آخری رسومات

Tue, 19 Jul 2016 11:21:24  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو18؍جولائی(ایس او نیوز)کل سریرنگا پٹن میں ایک سڑک حادثہ میں ہلاک لکسندرا کے بی جے پی کارپوریٹر کے مہیش بابو کی آج آخری رسومات ادا کی گئیں۔ ولسن گارڈن کے شمشان میں ان کی آخری رسومات سے قبل ریاستی وزراء کے جے جارج ، رام لنگا ریڈی، میئر منجوناتھ ریڈی، اپوزیشن لیڈر پدمانابھا ریڈی ، بی جے پی ، کانگریس اور جے ڈی ایس کے متعدد کارپوریٹرس اور لیڈروں نے ان کا آخری دیدار کیا۔مسٹر رام لنگا ریڈی نے کہاکہ مہیش بابوسے وہ ان کے والد کے دور سے واقف ہیں۔ مہیش بابو کی موت سے لکسندرا کے عوام ایک ہونہار کارپوریٹر سے محروم ہوگئے۔ متوفی کارپوریٹر کی یاد آج بی بی ایم پی کے سبھی دفاتر اور اسکولوں کو چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔


Share: